آج میں وزیر اعظم مسٹر سونیکسے سیفنڈون کی دعوت پر 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیےلاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں۔

اس برس ہم اپنی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے دس برس مکمل کر رہے ہیں۔ میں آسیان رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ لوں گا اورہمارے تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کروں گا ۔

ایسٹ ایشیاچوٹی کانفرنس ہند بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ہم خطے کے ساتھ قریبی ثقافتی اور تہذیبی تعلقات بشمول لاؤ پی ڈی آر کے ساتھ، جو بدھ مت اور رامائن کے مشترکہ ورثے سے مالا مال ہیں کا اشتراک کرتے ہیں ۔ میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط  ومستحکم کرنے کے لیے لاؤ پی ڈی آر کی قیادت کے ساتھ اپنی میٹنگوںکا منتظر ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ آسیان ممالک کے ساتھ ہمارے رابطے کو مزیدمضبوط کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India