میں عزت مآب اعظم ماریو ڈریگی کی دعوت  پر 29 سے 31 اکتوبر 2021 کے دوران روم، اٹلی اور ویٹیکن سٹی کا دورہ کروں گا، جس کے بعد میں عزت مآب وزیر اعظم بورس جانسن کی دعوت پر 1-2 نومبر 2021 کے دوران گلاسگو، برطانیہ کا سفر کروں گا۔

روم میں،  میں 16 ویں جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کروں گا، جہاں میں جی ٹوینٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ عالمی اقتصادی اور وبا سے بحالی، پائیدار ترقی، اور موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کروں گا۔ یہ 2020 میں عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے جی ٹوینٹی کا پہلا سربراہ اجلاس ہوگا جس میں ذاتی طور پر شرکت ہوگی،  اور ہمیں موجودہ عالمی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا کہ جی ٹوینٹی عالمی وبا سے جامع اور پائیدار طور پر  ابھرکر کس طرح اقتصادی لچک کی مضبوطی اور باز تعمیر کے لیے ایک انجن ثابت ہو سکتا ہے۔

اٹلی کے اپنے دورے کے دوران، میں تقدس مآب پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے ویٹیکن سٹی بھی جاؤں گا اور سیکریٹری آف اسٹیٹ، عزت مآب کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات کروں گا۔

جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر، میں دوسرے شراکت دار ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔

31 اکتوبر کو جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد، میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی) کی 26 ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP-26) میں شرکت کے لیے گلاسگو کے لیے روانہ ہوں گا۔ میں 1-2 نومبر 2021 کو کوپ-26کے اعلیٰ سطحی حصے کے طورپر 'عالمی رہ نماؤں کے اجلاس '  (ڈبلیو ایل ایس) کے ساتھ دنیا بھر کے 120 سربراہان مملکت/حکومتوں کے ساتھ شرکت کروں گا۔

فطرت اور کرہ ارض کے لیے گہرے احترام کی ثقافت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اپنی روایت کے مطابق، ہم صاف اور قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے پرجوش اقدام کر رہے ہیں۔ آج، بھارت آب و ہوا سے توافق، تخفیف آفات اور لچک کے لیے اجتماعی کوششوں میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہے اور کثیرالجہت اتحاد قائم کر رہا ہے۔ قابل تجدید توانائی، ہوا اور شمسی توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے بھارت دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ ڈبلیو ایل ایس میں، میں ماحولیاتی ایکشن پر بھارت کی کارکردگی اور ہماری کامیابیوں پر بھارت کے بہترین ٹریک ریکارڈ کا اشتراک کروں گا۔

میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو جامع طور پر حل کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کروں گا جن میں کاربن اسپیس کی منصفانہ تقسیم، تخفیف آفات اور موافقت اور لچک پیدا کرنے کے اقدامات، مالیات کو متحرک کرنا، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سبز اور جامع ترقی کے لیے پائیدار طرز زندگی کی اہمیت شامل ہیں۔

کانفرنس آف پارٹیز سربراہ اجلاس کے شراکت دار ممالک کے رہنماؤں، اختراع کاروں اور بین حکومتی تنظیم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے علاوہ ہماری صاف ترقی کو مزید تیز کرنے کے امکانات تلاش کرنے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Employment increases 36 pc to 64.33 cr in last ten years: Mansukh Mandaviya

Media Coverage

Employment increases 36 pc to 64.33 cr in last ten years: Mansukh Mandaviya
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.