میں16برکس کانفرنس میں شرکت کے لئے روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر آج قازان کی دو روزہ دورہ پر روانہ ہورہاہوں ۔
ہندوستان برکس کے اندر قریبی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی ترقیاتی ایجنڈا، اصلاح شدہ کثیرالجہتی، آب و ہوا کی تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چین کی تعمیر، ثقافت کو فروغ دینے اور لوگوں کو لوگوں سے جوڑنے جیسے مسائل پر بات چیت اور مذاکرات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ سال نئے ممبروں کے اضافے کے ساتھ برکس کی توسیع نے عالمی بہبود کے لیے اس کی شمولیت اور ایجنڈے میں اضافہ کیا ہے۔
ماسکو میں جولائی 2024 میں منعقد ہونے والی سالانہ چوٹی کانفرنس کی بنیاد پر میراقازان کا دورہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دے گا۔
میں برکس کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا منتظر ہوں۔