حکومت ہند مزید پروڈکشن یونٹیں قائم کرنے میں سہولت فراہم کرانے، فائننسنگ اور خام مال کی سپلائی کے معاملے ویکسین مینوفیکچررس کی مدد کررہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ویکسین کی بڑی تعداد میں بربادی ہورہی ہے اس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے 45 سے زیادہ عمر والوں اور 18۔44 سال تک کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی، 4 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  بھارت کی ٹیکہ کاری مہم  کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی  میٹنگ کی صدارت کی۔  افسران نے ٹیکہ کاری مہم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ایک مفصل پریزینٹیشن پیش کی۔

وزیراعظم کو ویکسین کی دستیابی  کی موجودہ صورتحال اور  اس کو بہتر بنانے کے لئے روڈ میپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں  ویکسین کے پروڈکشن میں اضافے کے لئے  مختلف ویکسین مینوفیکچررس کی  مدد کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی واقف کرایا گیا۔ حکومت ہند  سرگرمی کے ساتھ ویکسین مینوفیکچررس کے ساتھ کام کررہی ہے اور    مزید پروڈکشن   یونٹیں قائم کرنے میں   سہولت فراہم کرانے، فائننسنگ اور خام مال کی سپلائی  کے معاملےان  کی مدد کررہی ہے۔

وزیراعظم نے  ہیلتھ کیئر ورکرس  کے ساتھ ساتھ   فرنٹ لائن ورکر کے ویکسین کورین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  45 سے زیادہ عمر والوں اور 18۔44 سال تک کے  لوگوں کی ٹیکہ کاری  کوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے مختلف ریاستوں میں ویکسین کی صوتحال کے بارے میں  واقفیت حاصل کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ویکسین کی بڑی تعداد میں بربادی  ہورہی ہے اس کو  کم کرنے کے لئے  اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

افسران نے  ٹیکہ کاری کے عمل کو مزید عوام موافق بنانے کے لئے  ٹیک فرنٹ  کئے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی وزیراعظم کو واقف کرایا۔

افسران نے ویکسین کی دستیابی کی صورتحال کے بارے میں پیشگی پتہ لگانے   کی سہولت  سے متعلق   وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ انہوں نے  وزیراعظم کو بتایا کہ ریاستوں سے کہا گیا ہےکہ وہ  اس معلومات کو ضلعی سطح تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کو  کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، کامرس و صنعت کے وزیر، اطلاعات و نشریات کے وزیر، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری اور دیگر اہم افسروں نےبھی میٹنگ میں شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.