نئی دہلی۔ 17 اپریل وزیر اعظم نریندر مودی نے جاری کووڈ 19 وبائی مرض سے نمٹنے کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔اس میٹنگ میں ادویات ، آکسیجن ، وینٹیلیٹروں اور ٹیکہ کاری سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے مل کر کووڈ کو گذشتہ سال شکست دی تھی اور اسی اصولوں کے ساتھ لیکن تیز رفتاری اور ہم آہنگی سے ہندوستان دوبارہ شکست دے سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جانچ ، تشخیص اور علاج کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ابتدائی جانچ اور مناسب تشخیص شرح اموات کو کم کرنے کی کلید ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ کو لوگوں کے تحفظات کے لئے فعال اور حساس ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈکے مریضوں کے لئے ہسپتال کے بیڈوں کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ عارضی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کے ذریعہ بستروں کی اضافی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے مختلف ادویات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان کی دوا ساز صنعت کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریمڈیشیویر اور دیگر ادویات کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو ریمیڈیشیویر کی دستیابی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ حکومت کی کوششوں سے ، مئی میں ماہانہ تقریبا 74 74.10 لاکھ ویکسین کی شیشی فراہم کرنے کے لیے ریمڈیشیویر تیارکرنے کی صلاحیت اور پیداواری وسعت بڑھا دی گئی ہے جبکہ جنوری سے فروری میں عام پیداوار ماہانہ صرف 27-29 لاکھ تھی۔ اس کی سپلائی بھی 11 اپریل کو 67،900 سے بڑھ کر 15 اپریل 2021 کو 2،06،000 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے جن پر خاص طور پر زیادہ معاملات اور زیادہ مانگ والی ریاستوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کا نوٹس لیا ، اور ہدایت کی کہ ریاستوں کو بروقت سپلائی چین مینجمنٹ سے متعلق معاملات کو ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ریمڈ یشیویر اور دیگر ادویات کا استعمال منظور شدہ طبی رہنما خطوط کے مطابق ہونا چاہئے ، اور ان کے غلط استعمال اور بلیک مارکیٹنگ کو سختی سے روکا جانا چاہئے۔
میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے معاملے پر ، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منظور شدہ میڈیکل آکسیجن پلانٹوں کی تنصیب کو تیز کیا جائے۔ پی ایم کیئرز سے 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 162 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ ایک لاکھ سلنڈر خریدے جارہے ہیں اور جلد ہی ریاستوں کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ افسران نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ وہ میڈیکل آکسیجن کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی ضرورت کا اندازہ لگانے کےلیے زیادہ بوجھ والی 12ریاستوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ 30 اپریل تک ان 12ریاستوں کے لئے سپلائی میپنگ کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وبائی مرض سے نمٹنے کی غرض سے ضروری ادویات اور آلات کی تیاری کے لئے درکار آکسیجن کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے وینٹیلیٹروں کی دستیابی اور فراہمی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بر وقت نگرانی کا نظام تشکیل دیا گیا ہے ، اور ہدایت کی کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اس نظام کو فعال طور پر استعمال کرنے کے لئے حساس بنایا جائے۔
ٹیکہ کاری کے معاملے پر ، وزیر اعظم نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ویکسین کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کی پوری قومی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوششیں کریں۔
ان کے ساتھ کابینہ سکریٹری ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، مرکزی داخلہ سکریٹری، مرکزی صحت سکریٹری ، فارما سیکرٹری شامل تھے۔ ڈاکٹر وی کے پال ، نیتی آیوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔