وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج یورپین کونسل کے صدر چارل مشیل کی جانب سے فون کال موصول ہوا
وزیر اعظم نے یورپین کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر جناب مشیل کو مبارک باد دی اور ان کے کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جناب مشیل کی قیادت میں ہندوستان اور پورپین یونین کی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
اس سال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جناب مشیل کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان بی ٹی آئی اے، کنیکٹیویٹی شراکت داری، یوروپول، یوروٹام، دہشت گردی سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ سمیت باہمی مفادات کے امور پر پیش رفت کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔
دونوں قائدین آئندہ سال برسیلز میں آئندہ ہند-یوروپی یونین کے چوٹی کانفرنس کے انعقاد پر رضامندی ظاہرکی۔ اس حوالے سے تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔