نئی دہلی،09 نومبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سلطان پور لودھی میں گرو دوارا بیر صاحب میں متّھا ٹیکا ۔ وزیراعظم کے ساتھ ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل ، پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بڈنور اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ تھے۔
گرودوارے کے اندر وزیراعظم نے پرارتھنا کی اور گرنتھیوں نے انہیں شال پیش کی۔ اس کے بعد وزیراعظم کو گرودوارے کے احاطے کا دورہ کرایا گیا اور انہوں نے بیر کے اُس درخت کو دیکھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شری گرونانک دیو جی نے اس کے نیچے 14 سال سے زیادہ مدت تک دھیان سادھنا کی تھی۔
اس دورے کے اختتام پر وزیراعظم ڈیرا بابا نانک کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ پیسینجر ٹرمنل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے اور کرتار پور جانے والے عقیدتمندوں کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔