وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں ہندوستان کے مردآہن آنجہانی سردار بلبھ بھائی پٹیل کے مشہور عالم مجسمے اتحاد پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
واضح ہو کہ آنجہانی سردار بلبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کوملک میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر پورے ملک میں ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے حصول مقصد کے جذبے سے اتحادی دوڑ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر لاکھوں سلام۔ ملک وقوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یادگار رہیں گی۔ وہ ایک عظیم شخصیت تھے، جس نے پورے ہندوستان کو متحد کیا۔کسانوں کے عظیم قائد، غیرمعمولی عظیم منتظم اورملک وقوم کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے قائدتھے۔ ہندوستان آنجہانی سردار پٹیل کی غیرمعمولی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے قومی یوم اتحاد کا حلف بھی دلایا۔