نئی دلّی، 14 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل میگزین تغلق کی چینئی میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شرکت کی۔

            اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے میگزین کے ذریعہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران کی گئی اشاعت کی شاندار ترقی کی ستائش کی۔ تاہم انہوں نے چو۔ راما سوامی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میگزین حقائق، دانش مندانہ دلائل اور طنز پر مبنی ہوا کرتا تھا۔

            تمل ناڈو کی حرکیات

            وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے محرک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست صدیوں سے قوم کے لئے ہدایت اور روشنی کا سر چشمہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو اور تمل عوام کا  سر گرم اور متحرک ہونامجھے حیرت زدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی اقتصادی کامیابی خوبصورتی کے ساتھ سماجی اصلاحات سے ہم کنار ہے۔ یہ سر زمین دنیا کی قدیم ترین زبان کا گھر ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں، اقوام متحدہ کے خطاب کے دوران مجھے تمل زبان میں چند لائنیں بولنے کا فخر حاصل ہوا تھا۔

            تمل ناڈو کے لئے دفاعی کوریڈور

            وزیر اعظم نے ریاست کی ترقیات کی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دو دفاعی کوریڈور وں میں سے ایک تمل ناڈو میں قائم کرنے جیسے متعدد قدم اٹھا رہی ہے۔

            گزشتہ چند برسوں کے دوران تمل ناڈو کی ترقی کے لئے متعدد غیر معمولی کوششیں کی گئی ہیں۔ جب ہم نے دو دفاعی کوریڈور قائم کرنے کا اہم فیصلہ کیا، تو تمل ناڈو ان میں سے ایک کے لئے قطعی طور پر منتخب کیا گیا۔ اس کوریڈور سے ریاست میں مزید صنعتیں قائم ہوں گی اور تمل نو جوانوں کے لئے روز گار کے مواقع کو تقویت فراہم ہو گی۔

            ٹیکسٹائل اور ماہی گیری کے شعبے کا فروغ

            وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی جدید کاری کے لئے خصوصی کو ششیں کی جا رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ تمل ناڈو کی ترقی میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ مرکزی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے اس شعبے کی جدید کاری کر رہی ہے۔ نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرائی جا رہی ہے۔ دو بڑے ہینڈ لوم کلسٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مشینوں کی جدید کاری کے لئے وسائل مختص کئے جا رہے ہیں۔

            جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے خصوصی قدم اٹھا رہی ہے۔ ماہی گیری کا شعبہ آج انتہائی اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ ہم ماہی گیری کے شعبے کو مزید سر گرم اور فعال بنائیں گے۔ ہماری توجہ تکنالوجی، مالی امداد اور انسانی وسائل کی ترقی پر مرکوز ہے۔ ابھی چند روز قبل، تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے لئے گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے والی کشتیاں اور ٹرانسپونڈر حوالے کئے گئے ہیں۔ ہمارے ماہی گیر کسان کریڈٹ کارڈ کے ساتھ مربوط ہیں۔ ماہی گیروں کے لئے نئی ماہی گیر بندر گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔ کشتیوں کی جدید کاری کے لئے بھی مدد کی جا رہی ہے۔

            سیاحت کا فروغ

            وزیر اعظم نے ہر ایک سے آئندہ دو برسوں کے دوران بھارت میں 15 مقامات کی سیاحت کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ٹریول اور ٹور ازم مقابلہ جاتی انڈیکس میں بھارت کو 34 واں مقام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برس قبل بھارت 65 ویں مقام پر تھا، جب کہ این ڈی اے حکومت نے 2014 میں اقتدار سنبھالا تھا۔

            انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بھارت آنے والے سیاحوں کی تعداد میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے اور سیاحت سے غیر ملکی زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ مرکزی حکومت کی سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں سے تمل ناڈو زبردست استفادہ کر رہا ہے۔ چینئی سے لے کر کنیا کماری، کانچی پورم اور ویلن کلی تک پھیلے ہوئے ساحلی سرکٹ کو مزید سیاحت دوست بنایا جا رہا ہے۔

            نیو انڈیا۔ نئی دہائی

            وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اب ایک نئی دہائی میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ بھارت کے ہی لوگ ہیں، جو کہ بھارت کی ترقی کو نئی رفتار کی جانب رہنمائی کریں گے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ ایسا میرا یقین ہے۔ دو لازمی وجوہات اور اسباب ہیں جو کہ ہماری عظیم ثقافت اور شہریت نے تجویز کئے ہیں۔ اولین، بھارت کا ہم آہنگی، کثرت میں وحدت اور بھائی چارہ منانا اور دوسری وجہ ہے بھارت کے عوام کی خواہشات اور امنگیں، جوش، ولولہ۔ بھارت کے عوام جب کوئی فیصلہ کرتے ہیں، تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی ہے۔

            انہوں نے میڈیا سے اس جذبے کی قدر کرنے اور اس جذبے سے ہم آہنگ ہو کر چلنے کی درخواست کی۔

            بطور حکومت یا میڈیا ہاؤس، ہمیں اس جذبے کی قدر کرنی ہے اور اس کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر چلنا ہے۔ یہاں میں میڈیا کے کردار کی ستائش بھی کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے قوم کی تعمیر ، صفائی ستھرائی، سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں تخفیف اور ماحولیات کے تحفظ کے نیک مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہی جذبے انے والے وقت میں بھی بر قرار رہے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.