وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 06 جون 2024 کو تھائی لینڈکی سلطنت کے وزیراعظم اعلی جناب سریتھا تھاویسین کے ساتھ انتہائی گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے ہندوستان میں حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط جیسے مختلف شعبوں میں کثیر جہتی اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Thank PM Srettha @Thavisin for his congratulatory call. Look forward to strengthen India-Thailand strategic partnership for the benefit of our people and the bright future of Asia. Our best wishes to Thailand for successful Presidency of BIMSTEC.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2024