بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور 18ویں لوک سبھا انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیر اعظم ٹوبگے نے گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی، اور ان کی مسلسل تیسری مدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے پرجو ش مبارک باد پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان بھوٹان کے ساتھ اپنی مثالی شراکت داری کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھوٹان اور ہندستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت ہند کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستان بھوٹان شراکت داری تمام سطحوں پر انتہائی اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم کی خصوصیت رکھتی ہے اور اسے مضبوط لوگوں سے لوگوں کے روابط اور قریبی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری سے تقویت ملتی ہے۔
Glad to speak with my friend PM @tsheringtobgay. Bharat and Bhutan ties are exemplary, unique and an important pillar of our Neighbourhood First policy. I look forward to taking this special partnership to newer heights.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2024