آرمینیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نکول پشینیان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے عام انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم پاشینیان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کاذکر کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-آرمینیا کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ایک دوسرے کے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔