وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لاؤ رامائن کی ایک قسط کا مشاہدہ کیا – جسے فلک فلم یا فرا لک فرا رام کہا جاتا ہے - جو لوانگ پرابنگ کے مشہور رائل تھیئٹر کے ذریعہ پیش کیا گیا تھا۔ لاؤس میں رامائن کی پیش کش کا سلسلہ جاری ہے، اور یہ عظیم منظوم تخلیق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورثے اور قدیم تہذیب کے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستانی ثقافت اور روایت کے کئی پہلوؤں کو لاؤس میں صدیوں سے رائج رکھا گیا ہے  ساتھ ہی یہاں اس کو محفوظ  بھی کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک اپنے مشترکہ ورثے کو روشن کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا لاؤس میں وات فو مندر اور متعلقہ یادگاروں کی بحالی میں شامل ہو کر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ، وزیر تعلیم اور کھیل، بینک آف لاؤ پی ڈی آر کے گورنر اور وینٹیانے کے میئرسمیت کئی معززین موجود تھے۔

 

رامائن پیش کش سے قبل  وزیر اعظم نے لاؤ پی ڈی آر کی سنٹرل بدھسٹ فیلوشپ آرگنائزیشن کے سینئر بدھ بھکشوؤں کی ایک دعائیہ  تقریب میں شرکت کی، جس کی قیادت وینٹیانے میں سی ساکیت مندر کے قابل احترام مہاویتھ ماسینائی کر رہے تھے۔  اس موقع پر مہاویتھ ماسینائی نے کہا کہ  مشترکہ بدھ مت کا ورثہ ہندوستان اور لاؤس کے درمیان قریبی تہذیبی اور ثقافتی  رشتےکی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage