وزیر اعظم سابرمتی آشرم سے پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
وزیر اعظم ہندوستان@75کے تحت منصوبہ بند مختلف اقدامات بھی شروع کریں گے اور سابرمتی آشرم میں اجتماع سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم شری نریندر مودی 12 مارچ، 2021 کو سابرمتی آشرم، احمد آباد سے ’پدیاترا‘ (فریڈم مارچ) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (ہندوستان@75) کے لیے سرگرمیوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم ہندوستان@75 کی تقریبات کے لیے مختلف دیگر ثقافتی اور ڈجیٹل اقدامات بھی شروع کریں گے اور سابرتی آشرم میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر، شری آچاریہ دیورت، مرکزی ایم اوایس (آزاد چارج) شری پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی شری وجےروپانی بھی موجودرہیں گے، جس کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا۔

 

آزادی کا امرت مہوتسو

آزادی کا امرت مہوتسوتقریبات کا ایک سلسلہ ہے جسے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے سلسلے میں حکومت ہند کے زیر اہتمام منعقد کیا جانا ہے۔ مہوتسو کو عوامی حصہ داری کے جذبے سے ایک عوامی تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔

جشن کے تحت منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک قومی نفاذ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ افتتاحی سرگرمیاں 15 اگست 2022 سے 75 ہفتے پہلے، 12 مارچ 2021 سے شروع ہو رہی ہیں۔

 

پد یاترا

وزیر اعظم کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر شروع کی جانے والی پد یاترا میں شامل ہونے والے لوگ احمدآباد میں سابرمتی آشرم سےنوساری میں ڈانڈی تک کی اپنی یاترا میں کل 241 میل کا سفر طے کریں گے، جو 25 دنوں تک چلے گی اور 5 اپریل 2021 کو ختم ہوگی۔ ڈانڈی کے راستے میں پد یاترا میں مختلف گروہ کے لوگ شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر شری پرہلاد سنگھ پٹیل پہلے 75 کلو میٹر کی پد یاترا کی قیادت کریں گے۔

 

ہندوستان@75 کے تحت افتتاحی اقدامات

اس تقریب میں ہندوستان@75 کے مرکزی خیال کے تحت منصوبہ بند سرگرمیوں کے افتتاح کا مشاہدہ کیا جائے گا جیسے فلم، ویب سائٹ، گانے، آتمنربھر چرخہ اور آتمنربھرانکیوبیٹر۔

مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ، ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک کےناقابل تسخیر جذبے کا جشن منایا جائے گا۔ اس میں موسیقی، رقص، نغمہ سرائی، آئین کا مقدمہ پڑھنا شامل ہوگا (ہر ایک مختلف زبان میں، ملک کے مختلف خطوں کی نمائندگی کرتے ہوئے)۔ ہندوستان کے مستقبل کے طور پر، نوجوانوں کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، تقریب میں 75 آوازوں کے ساتھ 75 رقاص شامل ہوں گے۔

ریاستی اور یو ٹی حکومتیں بھی 12 مارچ، 2021 کو پورے ہندوستان میں پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ ان پروگراموں کے علاوہ، وزارت ثقافت، نوجوانوں کے امور کی وزارت اور TRIFED کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور زونل ثقافتی مراکز نے اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.