گیتا ہمیں سوچنے پر آمادہ کرتی ہے، ہمیں سوال پوچھنے کی ترغیب دیتی ہے، بحث کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہمارے ذہن کو کھلا رکھتی ہے: وزیراعظم
نئی دلی، 11؍مارچ، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سوامی چد بھوا نند جی کی بھگود گیتا کے کنڈل ورژن کا آغاز کیا۔

سوامی چد بھوا نند جی کی بھگود گیتا کے ای-بُک ورژن کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے ای-بُک ورژن کو پیش کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی، کیونکہ یہ مزید نوجوانوں کو گیتا کے مقدس پیغام سے جوڑنے میں معاون ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ روایات اور ٹیکنالوجی کا انضمام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ای-بُک لا زوال گیتا اور شاندار تمل ثقافت کے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی۔ انہوں نے غیر مقیم تمل برادری کے ذریعے متعدد شعبوں میں نئی بلندیاں طے کرنے اور جہاں کہیں بھی وہ گئے، وہاں تمل ثقافت کی عظمت کو اپنے ساتھ لے جانے کے لئے ستائش کی۔

 

سوامی چد بھوا نند جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سوامی چد بھوا نند جی کا ذہن، جسم، دل اور روح بھارت کی نشاۃ ثانیہ کے تئیں وقف تھی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے مدراس میں دیئے گئے خطبات نے سوامی چدبھوانند جی کو تحریک دی کہ وہ ملک کو ہر چیز سے اوپر رکھیں اور لوگوں کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف سوامی چدبھوانند جی کو جہاں سوامی وویکا نند سے تحریک ملی تھی، وہیں دوسری طرف وہ دنیا کواپنے نیک کاموں کے ذریعے تحریک دیتے رہے۔

 

انہوں نے کمیونٹی خدمات، حفظان صحت اورتعلیم کے شعبے میں قابل تعریف کام کرنے ا ور سوامی وویکا نند جی کے نیک کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے شری رام کرشن مشن کی ستائش کی۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ گیتا کی خوبصورتی ، اس کی گہرائی، تنوع اورلچیلا پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آچاریہ ونوبابھاوے نے گیتا کو ایک ایسی ماں سے تعبیر کیا، جوٹھوکر کھانے پر بچے کو اپنی گود میں لے لیتی ہے۔ مہاتما گاندھی، لوک مانیہ تلک، مہا کوی سبرا منیا بھارتی جیسے عظیم رہنما گیتا سے تحریک

یافتہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا ہمیں سوچنے پر آمادہ کرتی ہے، ہمیں سوال پوچھنے کی ترغیب دیتی ہے، بحث کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہمارے ذہن کو کھلا رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص بھی گیتا سے تحریک یافتہ ہوگا، وہ فطرتاً رحم دل اور مزاجاً جمہوری ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ شریمد بھگود گیتا کی تخلیق تصادم اور پژمردگی کے دور میں ہوئی اور آج دنیا ایسے ہی تصادم اور چیلنجوں کے دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگود گیتا افکارکا ایک ایسا خزانہ ہے، جو پژمردگی سے فتح تک ہمارے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریمد بھگود گیتا میں جو راہ دکھائی گئی ہے، وہ ایک ایسے وقت میں مزید موزوں ہو گئی ہے، جب دنیاایک عالمی وبا کےخلاف مشکل لڑائی لڑ رہی ہے اور ایک دور رس معاشی اور سماجی اثر ات کو تقویت بخش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریمد بھگود گیتا ایک بار پھرانسانیت کو درپیش چیلنجوں سے کامیاب طریقے پر عہدہ برآ ہونے کے لئے طاقت اور سمت فراہم کر اسکتی ہے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعے شائع شدہ کارڈیا لوجی (قلبیات )سے متعلق ایک مؤقر رسالے کا حوالہ دیا ، جس میں کووڈکی وبا کے دوران گیتا کی معنویت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شریمد بھگود گیتا کا اصل پیغام کرم (کام)ہے، کیونکہ یہ کچھ نہ کرنے سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، اسی طرح آتم نربھر بھارت کا اصل مقصد نہ صرف ہمارے لئے بلکہ وسیع تر انسانیت کےلئے دولت اورقدر کی تخلیق کرنا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ ایک آتم نربھر بھارت دنیا کے لئے اچھا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کیسے ہمارے سائنس داں گیتا کی روح کوپیش نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی چارہ گری او رمدد کی خاطر کووڈ کا ٹیکہ تیزی کے ساتھ لے کرآئے۔

 

وزیراعظم نے لوگوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شریمد بھگود گیتا پر ایک نگاہ ڈالیں، جس کی تعلیمات انتہائی عملی اور قابل بیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیتا تیز رفتا رزندگی میں امن و سکون کے ایک نخلستان کی طرح ہے۔ یہ ہمارے ذہن کو نا کامی کے خوف سے آزاد کرے گی اور ہمارے عمل پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیتا کے ہر باب میں مثبت ذہن سازی کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage