وزیر اعظم جموں و کشمیر میں بڑے ترقیاتی 84 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے، جس کی مالیت 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے
وزیر اعظم 1800 کروڑ روپے مالیت کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں (جے کے سی آئی پی)میں مقابلہ جاتی بہتری کے پروجیکٹ کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم سری نگر میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی 10ویں تقریبات کی قیادت کریں گے
یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن کا موضوع ہے "یوگ فار سیلف اینڈ سوسائٹی"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اور 21 جون 2024 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں 20 جون کو شام 6 بجے کے قریب‘نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جموں و کشمیر کی تبدیلی’ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔  وزیر اعظم جموں و کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ زراعت  اس سے منسلک سیکٹروں کے  (جے کے سی آئی پی) میں مقابلہ  جاتی بہتری کے پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں 21 جون کو صبح تقریباً 6.30 بجے یوگ کے 10ویں عالمی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد سی وائی پی یوگ  اجلاس میں حصہ لیں گے۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جموں و کشمیر میں  تبدیلی لانا

"نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جموں وکشمیر  میں تبدیلی لانے" سے متعلق تقریب  خطے کے لیے ایک کلیدی لمحہ ہے، جو ترقی کو نمایاں کرتا ہے اور کامیابی حاصل کرنے والوں نوجوان کو تحریک فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر  وزیر اعظم جموں و کشمیر کے کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کے  ساتھ بات چیت کریں گے اور اسٹالز  کا معائنہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم 1,500 کروڑ ر وپے سے زیادہ مالیت کے  بڑے  ترقیاتی  84  پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ افتتاح میں سڑک کا بنیادی  ڈھانچہ ، پانی کی سپلائی کی اسکیمیں اور اعلیٰ تعلیم میں  بنیادی ڈھانچے سے متعلق  پروجیکٹ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ  وزیر اعظم چنانی- پٹنی ٹاپ- ناشری سیکشن کی بہتری، صنعتی اسٹیٹس کی ترقی اور 06 گورنمنٹ ڈگری کالجز کی تعمیر جیسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم زراعت اور متعلقہ شعبوں میں مقابلہ جاتی بہتری (جے کے سی آئی پی) کے پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔  جس کی مالیت  1,800 کروڑ روپے ہے۔ یہ پروجیکٹ جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے 90 بلاکوں  میں نافذ  کئے جائیں گے، اور اس پراجیکٹ کی رسائی 300,000  گھرانوں تک ہوگی، جس میں 15 لاکھ مستفیدین شامل ہوں گے۔

وزیراعظم سرکاری ملازمت میں تقرر کئے گئے  2000 سے زائد ہ افراد کو تقرر نامے بھی تقسیم کریں گے۔

ان پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد/ افتتاح اور آغاز نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا اور جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرے گا۔

یوگ  کا بین الاقوامی دن

اکیس جون 2024 کو یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر، وزیر اعظم  سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ اس سال کا ایونٹ نوجوان ذہنوں اور جسموں پر یوگ کے گہرے اثرات کو نمایاں کرتا ہے۔ اس تقریب کا مقصد یوگ کی مشق میں ہزاروں افراد کو متحد کرنا، عالمی سطح پر صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نے 2015 سے مشہور مختلف مقامات پر یوگ کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی قیادت کی ہے۔ جن میں دہلی میں کرتویہ پتھ، چندی گڑھ، دہرادون، رانچی، لکھنؤ، میسور اور یہاں تک کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کا  ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہیں۔

اس سال کا موضوع "یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی" انفرادی اور سماجی بہبود کو فروغ دینے میں دوہرے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ تقریب نچلی سطح پر شرکت اور دیہی علاقوں میں یوگ کو عام کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet

Media Coverage

Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi meets Chief Minister of Odisha
December 23, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, met today Chief Minister of Odisha, Shri Mohan Charan Majhi.

The Prime Minister's Office posted on X:
"Chief Minister of Odisha, Shri Mohan Charan Majhi, met Prime Minister @narendramodi