وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے سرکردہ سیاست داں ، جناب ملائم سنگھ یاد و کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہاکہ جناب ملائم سنگھ یادو نے عوام کی تندہی سے خدمت کی اورلوک نائک جے پی اورڈاکٹررام منوہرلوہیا کے نظریات کو عام کرنے کے تئیں اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔ وزیراعظم جناب مودی نے اُس دور کو یاد کیا جب جناب یادو ملک کے وزیردفاع تھے اورانھوں نے ایک زیادہ مضبوط بھارت کے لئے کام کیاتھا۔ جناب یادو کےساتھ اپنی نزدیکی وابستگی کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وہ ہمیشہ میرے خیالات سننے کے منتظررہتے تھے ۔ اس موقع پروزیراعظم نے جناب یادو کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے فوٹوگراف بھی جاری کئے ۔ وزیراعظم نے جناب یادو کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔
سلسلہ وارٹوئیٹ میں وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘جناب ملائم سنگھ یادو ایک جاذب نظراورغیرمعمولی شخصیت کے مالک تھے ۔ انھیں ایک ایسے منکسرالمزاج اورزمین سے جڑے لیڈرکے طورپر بہت پسندکیاجاتاتھا، جولوگوں کے مسائل کے تئیں حساس تھے۔ انھوں نے تندہی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی اورلوک نائک جے پی اورڈاکٹررام منوہرلوہیا کے خیالات ونظریات کو مقبول بنانے کے تئیں اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔’’
‘‘ملائم سنگھ یادو جی نے اترپردیش اورملکی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انھو ں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لئے ایک کلیدی فوجی کاکردارنبھایا۔ وزیردفاع کی حیثیت سے انھوں نے بھارت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کیا۔ پارلیمنٹ میں ان کا اظہارخیال بصیرت افروز ہوتاتھا اورانھوں نے قومی مفاد کوآگے لے جانے پرزوردیاتھا۔’’
‘‘جب ہم اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے تو اس دوران ملائم سنگھ یادو جی کے ساتھ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔ یہ قریبی تعلقات جاری رہے اور میں ہمیشہ ان کے خیالات ونظریات سننے کا منتظررہتاتھا۔ان کے انتقال سےمجھے بہت دکھ ہواہے ۔ ان کے اہل خانہ اور ان کے لاکھوں حامیوں سے تعزیت ۔اوم شانتی ۔’’
Shri Mulayam Singh Yadav Ji was a remarkable personality. He was widely admired as a humble and grounded leader who was sensitive to people’s problems. He served people diligently and devoted his life towards popularising the ideals of Loknayak JP and Dr. Lohia. pic.twitter.com/kFtDHP40q9
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2022
Mulayam Singh Yadav Ji distinguished himself in UP and national politics. He was a key soldier for democracy during the Emergency. As Defence Minister, he worked for a stronger India. His Parliamentary interventions were insightful and emphasised on furthering national interest. pic.twitter.com/QKGfFfimr8
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2022
I had many interactions with Mulayam Singh Yadav Ji when we served as Chief Ministers of our respective states. The close association continued and I always looked forward to hearing his views. His demise pains me. Condolences to his family and lakhs of supporters. Om Shanti. pic.twitter.com/eWbJYoNfzU
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2022