’’بھگوان برسا منڈا نہ صرف ہماری جدوجہد آزادی کے ہیرو تھے بلکہ وہ ہماری روحانی اور ثقافتی توانائی کے پرچم بردار تھے‘‘
’’بھارت کو عظیم آدیواسی وراثت سے سیکھ کر اپنے مستقبل کی تعمیر کرنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جن جاتیہ گورو دیوس اس کے لیے ایک موقع اور وسیلہ بنے گا‘‘
وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 15 نومبر آدیواسی روایت کا جشن منانے کا دن ہے کیونکہ بھگوان برسا منڈا نہ صرف ہماری جدوجہد آزادی کے ہیرو تھے بلکہ وہ ہماری روحانی اور ثقافتی توانائی کے علم بردار تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ قوم بھگوان برسا منڈا اور کروڑوں جن جاتیہ بہادروں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ’پنچ پران‘ کی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جن جاتیہ گورو دیوس کے ذریعے ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے قرارداد اسی توانائی کا حصہ ہے‘‘،  وزیر اعظم آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دے رہے تھے۔

وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 15 نومبر آدیواسی روایت کا جشن منانے کا دن ہے کیونکہ بھگوان برسا منڈا نہ صرف ہماری جدوجہد آزادی کے ہیرو تھے بلکہ وہ ہماری روحانی اور ثقافتی توانائی کے علم بردار تھے۔

وزیر اعظم نے جدوجہد آزادی میں قبائلی برادری کے کردار کو یاد کیا اور آزادی کے لیے کلیدی قبائلی تحریکوں اور جنگوں کا ذکرکیا۔ انہوں نے تلک مانجھی کی قیادت میں دامن سنگرام، بدھو بھگت کی قیادت میں چلائی گئی تحریک، سدھو-کانہو کرانتی، تانا بھگت تحریک، ویگڈا بھیل تحریک، نائکڈا تحریک، سنت جوریا پرمیشور اور روپ سنگھ نائک، لمڈی داہود کی لڑائی، منگڑھ کے گووند گرو جی اور الوری سیتارام راجو کے تحت  چلائی گئی تحریک رامپا کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے قبائلی افراد کے ذریعہ پیش کردہ  خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی یادگار  منانے کے اقدامات کی فہرست پیش کی۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں قبائلی عجائب گھروں اور جن دھن، گوبردھن، ون دھن، سیلف ہیلپ گروپس، سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، ماتروتوا وندنا یوجنا، گرامین سڑک یوجنا، موبائل کنیکٹیویٹی، ایکلویہ اسکول، ایم ایس پی جیسی اسکیموں کے بارے میں بات کی۔ 90 فیصد تک جنگلاتی مصنوعات کے لیے، سکل سیل انیمیا، قبائلی تحقیقی ادارے، مفت کورونا ویکسین، اور مشن اندرا دھنوش جس سے قبائلی برادری کو کافی فائدہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے قبائلی معاشرے کی بہادری،  ان کی باہمی زندگی اور شمولیت پر روشنی ڈالی۔  اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا’’ہندوستان کو اس عظیم وراثت سے سیکھ کر اپنے مستقبل کی تعمیر کرنی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جن جاتیہ گورو دیوس اس کے لیے ایک موقع اور وسیلہ بنے گا۔‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.