طبی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو تقویت
بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات کی مضبوطی پر توجہ مرکوز
کاشتکاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لئے متعدد پہل قدمیاں
یہ اقدامات اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے ،برآمدات میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں گے: وزیر اعظم
ان اقدامات سے اصلاحات کے لئے حکومت کی جاری عہدبندگی کا اظہار ہوتا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات  میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے حفظانِ صحت، بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات، کاشتکاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لئے کیے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم مودی نے کہا۔

’’آج وزیر خزانہ @nsitharaman کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات خصوصاً زیری علاقوں  میں صحت عامہ سے متعلق سہولیات کو بہتر بنائیں گے، ساتھ ہی طبی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو تقویت بہم پہنچانے کے علاوہ اہم انسانی وسائل کو بڑھاوا دیں گے۔ خصوصی توجہ ہمارے بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات کو مضبوط بنانے پر مرتکز ہے۔

ہمارے کاشتکاروں کو مدد فراہم کرانے کو اہمیت دی گئی ہے۔ ایسے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی لاگت میں تخفیف، آمدنیوں میں اضافے اور زرعی سرگرمیوں کی زبردست لچک اور پائیداری کی حمایت کرتے ہیں۔

ہمارے چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد  کے لئے مزید امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید وسعت  کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے مالی تعاون سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ نتیجے سے مربوط بجلی تقسیم کاری اسکیم اور پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے سہل طریقہ کار اور اثاثوں کو منافع بخش بنانے جیسے اقدامات سے اصلاحات کے لئے ہماری حکومت کی جاری عہدبندگی کا اظہار ہوتا ہے۔‘‘

پیکج کے بارے میں وزارت خزانہ کی ریلیز یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.