وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر جمہوریہ عزت مآب ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
یوکرین کے صدر نے جی20کی ہندوستان کی صدارت کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے غذا اور توانائی تحفظ جیسے ایشوز پر ترقی پذیر ممالک کی تشویش کو آواز دینے سے سمیت ہندوستان کی جی 20 صدارت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بتایا ۔
دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے مواقع پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے یوکرین کے حکام سے گزارش کی کہ ان ہندوستانی طلباء کی تعلیم کو جاری رکھنے کا انتظام کریں، جنہیں اس سال کے آغاز میں یوکرین سے واپس آنا پڑا تھا۔
لیڈروں نے یوکرین میں چل رہےتنازعہ کے بارے میں بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے دشمنی کو فوراً ختم کرنے کی اپنی کال کو مضبوطی سے دوہرایا اور کہا کہ دونوں فریقوں کو اپنے اختلافات کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے بات چیت اور سفارت کاری پر واپس لوٹ آنا چاہئے۔وزیر اعظم نے کسی بھی طرح کی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں ہندوستا ن کی حمایت سے مطلع کیا اور متاثرہ شہری آبادی کے لئے انسانی مدد مہیا کرنے کے لئے ہندوستان کے عہد کو جاری رکھنے کی یقینی دہانی کرائی۔