وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے عزت مآب جناب شاہ چارلس سوئم سے ٹیلیفون پر بات کی۔


برطانیہ کے شاہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ وزیراعظم کی ان کے ساتھ پہلی بات چیت تھی۔ لہذا وزیراعظم نے شاہ چارلس کو کامیاب دور اقتدار کے لئے نیک تمنائیں پیش کیں۔


اس گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے کئ امور زیر غور آئے، جن میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، انرجی ٹرانزیشن کی مطلوبہ رقومات کے لئے اختراعی اقدامات وغیرہ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ان معاملات میں عزت مآب شاہ کی گہری دلچسپی اور وکالت کے لئے ان کی تعریف کی۔


وزیراعظم نے عزت مآب شاہ چارلس کو گروپ-20 کے لئے ہندوستان کی ترجیحات سے آگاہ کرایا، جن میں ڈیجیٹل عوامی مصنوعات کا فروغ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مشن لائف کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جو ماحولیات کے لئے طرز زندگی سے متعلق ہے، جس کے ذریعے ہندوستان ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔


دونوں لیڈروں نے کامن ویلتھ آف نیشنز پر تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر غور کیا کہ اس کی کارکردگی کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں آباد ہندوستانی برادری کی دونوں ملکوں کے درمیان پُل کا کام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ان کے رول کی ستائش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.