نمسکار ساتھیو،

مون مشن کی کامیابی، چندریان-3 ہمارا ترنگا لہرا رہا ہے۔ شیو شکتی پوائنٹ نئی ترغیب کامرکز بنا ہے، ترنگا پوائنٹ ہمیں فخر سے لبریز کررہا ہے، پوری دنیا میں جب اس طرح کی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کو جدت سے، سائنس سے، ٹکنالوجی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے ۔اور جب یہ طاقت دنیا کے سامنے آتی ہے تو بھارت کے لئے کئی امکانات، کئی مواقع ہمارے دروازے پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ جی 20 کی غیر معمولی کامیابی 60 سے زیادہ مقامات پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا استقبال، غور و خوص اور ٹرواسپرٹ میں فیڈرل اسٹرکچر کا ایک جیتا جاگتا تجربہ بھارت کی گوناگونیت، بھارت کی خصوصیت ، جی 20 اپنے آپ میں ہماری گوناگونیت کا سلبریشن بن گیا ۔ اور جی 20 میں بھارت اس بات کےلئے ہمیشہ فخر کرے گا کہ گلوبل ساؤتھ کی ہم آواز بنے۔افریقی  یونین کو مستقل رکنیت اور جی 20 میں اتفاق رائے سے اعلامیہ۔ یہ ساری باتیں  بھارت کے روشن مستقبل کا اشارہ دے رہے ہیں ۔

کل یشوبھومی ایک  انٹرنیشنل کنونشن سینٹر ملک کو وقف ہوا، کل وشوکرما جینتی تھی، ملک کی وشوکرما برادری کو جوروایتی ، خاندانی ہنر ہیں اس کو ٹریننگ ، جدید ٹول، اقتصادی بندوبست اور نئے سرے سے یہ وشوکرما باصلاحیت بھارت کے ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے میں کیسے اپنا کردار ادا کریں ۔ ایسے کئی ایک کے بعد ایک  بھارت کی شان بڑھانے والے ایک طرح سے جشن کاماحول، جوش کا ماحول، ا منگ کا ماحول اور پورے ملک میں  ایک نئی خود اعتمادی ہم سب محسوس کرہے ہیں ۔اسی وقت پارلیمنٹ کایہ اجلاس ، اس پس منظر میں پارلیمنٹ کا یہ اجلاس، یہ صحیح ہے، یہ اجلاس مختصر ہے، لیکن وقت کے لحاظ سے  یہ بہت بڑا ہے۔ تاریخی فیصلوں کا یہ ا جلاس ہے۔ یہ اجلاس کی ایک خصوصیت یہ تو ہے کہ اب 75 سال کا سفر، اب نئے مقام سے شروع ہو رہا ہے۔ جس مقام پر 75 سال کا سفر تھا وہ انتہائی باعث تحریک لمحہ اور اب  نئے مقام پر اس سفر کو آگے بڑھاتے وقت، نئے عزم، نئی توانائی،نیا اعتماداورمقررہ وقت میں 2047 میں اس ملک کوڈیولپڈ کنٹری بناکر کے رہنا ہے۔ اس کے لیے  آنے والے جتنےبھی فیصلے ہونےوالے ہیں وہ اس نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں ہونے والے ہیں۔ اور اسی لیے کئی طرح سے اہم  یہ اجلاس ہے، میں سبھی معزز ممبران  پارلیمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ ایک مختصر اجلاس ہے، زیادہ سے زیادہ وقت ان کاملے ،امنگ اورجوش کے ماحول میں ملے، رونے دھونے کےلئے بہت وقت ہوتا ہے،کرتے رہئے۔ زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں امنگ سے بھر دیتے ہیں، اعتماد سے بھر دیتے ہیں، میں یہ مختصرسیشن کو اسی طرح دیکھتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ پرانی برائیوں کو چھوڑکر، بہترین سے بہترین اچھائیوں کو ساتھ لے کر نئی پارلیمنٹ میں داخل ہوں گے اور نئی پارلیمنٹ میں اچھائیوں کی قدر بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،یہ عہد سبھی ارکان پارلیمنٹ ہم لے کر کے چلیں ، اس کا یہ اہم لمحہ ہے ۔

کل گنیش چترتھی کا مبارک تہوار ہے۔ گنیش جی کو رکاوٹوں کو دور کرنے والادیوتا  مانا جاتا ہے، اب بھارت کی ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔کسی رکاوٹ کے بغیر سبھی خواب، سبھی عہد بھارت پورا کرےگااور اس لئے گنیش چترتھی کے دن یہ نیا سفر  نئے بھارت کے تمام خوابوں کوپورا کرنے و الے بنے گا ، اس لیے بھی یہ اجلاس مختصر ہے لیکن بہت قیمتی ہے۔

بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi