وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیش کیے گئے بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے اسے محض ایک عبوری بجٹ نہیں بلکہ ایک جامع اور اختراعی بجٹ قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ تسلسل کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’یہ بجٹ ترقی یافتہ بھارت کے تمام ستونوں – نوجوانوں ، غریبوں ، خواتین اور کسانوں – کو بااختیار بنائے گا۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے وژن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نرملا جی کا بجٹ ملک کے مستقبل کی تعمیر کا بجٹ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ 2047 تک وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ بجٹ نوجوان بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے بجٹ میں لیے گئے دو اہم فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور جدت طرازی کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپئے کے فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید برآں انھوں نے بجٹ میں اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ میں توسیع کو بھی اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ مالی خسارے کو قابو میں رکھتے ہوئے اس بجٹ میں مجموعی اخراجات میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اور یہ 11,11,111 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماہرین اقتصادیات کی زبان میں کہ ’’یہ ایک طرح کا سویٹ اسپاٹ ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے بھارت میں اکیسویں صدی کے جدید بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے وندے بھارت ٹرین کے معیار کی 40 ہزار جدید بوگیاں تیار کرنے اور انھیں عام مسافر ٹرینوں میں نصب کرنے کے اعلان کے بارے میں بھی بتایا جس سے ملک کے مختلف ریل روٹس پر کروڑوں مسافروں کے آرام اور سفر کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے ایک بڑا ہدف مقرر کیا ، اسے حاصل کیا اور پھر اپنے لیے اس سے بھی بڑا ہدف مقرر کیا ۔ غریب اور متوسط طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے گاؤوں اور شہروں میں 4 کروڑ سے زیادہ مکانات کی تعمیر اور مزید 2 کروڑ مکانات کی تعمیر کے ہدف میں اضافہ کے بارے میں بتایا۔ خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین میں 2 کروڑ لکھپتی بنانا تھا، اب اس ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ ’لکھپتی‘ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے آیوشمان بھارت یوجنا کی غریبوں کو اہم مدد فراہم کرنے اور آنگن واڑی اور آشا کارکنوں کو اس سے فائدہ پہنچنے پر ستائش کی۔
وزیر اعظم مودی نے اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے نئے مواقع پیدا کرکے انھیں بااختیار بنانے پر زور دیا۔ انھوں نے روف ٹاپ سولر مہم کا ذکر کیا جس میں ایک کروڑ کنبے مفت بجلی حاصل کریں گے جبکہ حکومت کو اضافی بجلی فروخت کرکے سالانہ 15،000 سے 18،000 روپے کی آمدنی بھی حاصل کریں گے۔
وزیر اعظم نے آج اعلان کردہ انکم ٹیکس معافی اسکیم کا ذکر کیا جس سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک کروڑ شہریوں کو راحت ملے گی۔ بجٹ میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے لیے گئے اہم فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے نینو ڈی اے پی کے استعمال ، جانوروں کے لیے نئی اسکیم ، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا اور آتم نربھر تیل بیج مہم کی توسیع کا ذکر کیا جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اخراجات میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا اختتام اس تاریخی بجٹ پر تمام شہریوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کیا۔
#ViksitBharatBudget guarantees to strengthen the foundation of a developed India. pic.twitter.com/pZRn1dYImj
— PMO India (@PMOIndia) February 1, 2024
#ViksitBharatBudget is a reflection of the aspirations of India's youth. pic.twitter.com/u6tdZcikzY
— PMO India (@PMOIndia) February 1, 2024
#ViksitBharatBudget focuses on empowering the poor and middle-class. pic.twitter.com/sprpldA0wo
— PMO India (@PMOIndia) February 1, 2024