دوستو،

ہندوستان، عقیدے، روحانیت اور روایات کی تنوع کی سرگرمی میں دنیا کے کئی بڑے مذاہب یہاں پیدا ہوئے اور دنیا کے ہر مذہب کا یہاں احترام کیا جاتا ہے۔

’جمہوریت کی ماں‘ کے طور پر ، مکالمات اور جمہوری اصولوں پر ہمارا یقین زمانہ قدیم سے اٹل رہا ہے۔ عالمی پیمانے پر ہمارا طرز عمل ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے بنیادی اصولوں سے منسلک ہے، جس کا مطلب ہے ’دنیا ایک خاندان ہے‘۔

دنیا کو ایک خاندان سمجھنے کا یہی تصور ، ہر ہندوستانی کو ’ایک کرۂ ارض‘ کی ذمہ داری کے احساس سے منسلک کرتا ہے۔ ’ایک کرۂ ارض‘ کے جذبے کے ساتھ ہی  ہندوستان نے ’ماحولیات کے لیے  طرز زندگی کے مشن‘ کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان کی اس پہل اور آپ کے تعاون سے، پوری دنیا موسمیاتی تحفظ کے اصولوں کے مطابق اس سال ’جوار کا بین الاقوامی‘ سال منا رہی ہے۔ اس جذبے کے مطابق، ہندوستان نے سی او پی -26 میں ’گرین گرڈ انیشیٹو-ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ‘ کا آغاز کیا۔

آج ہندوستان ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر شمسی انقلاب رواں ہے۔ لاکھوں ہندوستانی کاشتکاروں نے قدرتی کھیتی کو اختیار کرلیا ہے۔ یہ انسانی صحت کے ساتھ ساتھ ، مٹی اور زمین کی صحت کے تحفظ کے لیےایک بڑی مہم ہے۔ ہم نے سبز ہائیڈروجن کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے، ہندوستان میں ’سبز ہائیڈروجن کا قومی مشن‘ بھی شروع کیا ہے۔ ہندوستان کی جی-20  صدارت کے دوران ہم نے  اس عالمی ہائیڈروجن حیاتیاتی نظام بنانے کے تئیں بھی اہم اقدام کئے ہیں۔

دوستو،

آب وہوا کی تبدیلی کے چیلنج کو ذہن میں رکھتے ہوئے، توانائی کی منتقلی، 21ویں صدی کی دنیا کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جامع توانائی کی منتقلی کے لیے ، کھربوں ڈالر کی رقم درکار ہے۔ قدرتی طور پر، ترقی یافتہ ممالک اس امر میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہندوستان کے ساتھ ساتھ، عالم جنوب کے تمام ممالک بھی اس بات پر خوش ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک نے، اس سال 2023 میں ایک مثبت پہل کی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے پہلی بار موسمیاتی مالیہ کے لیے 100 ارب ڈالر کے اپنے وعدے کو پورا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جی-20 ’سبز ترقیاتی معاہدے‘ کو اختیار کرتے ہوئے، پائیدار اورسبز ترقی کے لیے  اپنے وعدوں کی بھی توثیق کی ہے۔

دوستو،

اجتماعی کاوشوں کے جذبے کے ساتھ، جی-20 کے اس پلیٹ فارم پر آج ہندوستان کے پاس کچھ تجاویز ہیں۔

آج وقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ تمام ممالک ایندھن کی بلینڈنگ کے شعبے میں مل کر کام کریں۔ ہماری یہ تجویز ہے کہ پیٹرول میں ایتھینول کی ملاوٹ کو 20 فیصد تک بڑھانے کے لیے، عالمی سطح پر پہل کی جائے۔

یا اس کے ایک متبادل کے طور پر ، ہم ایک اور بلینڈنگ محلول تیار کرنے پر کام کرسکتے ہیں، جو عالمی سطح پر بہتر ہو؛ جو کہ ایک مستحکم توانائی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں بھی حصہ رسدی کرے۔

اسی تناظر میں، آج ہم عالمی بائیوفیول اتحاد کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہندوستان، آپ سب کو اس پہل میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

دوستو

آج ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے، کاربن کریڈٹ سے متعلق کئی دہائیوں سے بات چیت جاری ہے۔ کاربن کریڈٹ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کیا نہیں کیا جانا چاہئے۔ یہ ایک منفی نقطہ نظر ہے۔

اس تناظر میں، کیا مثبت اقدام اٹھائے جائیں، اس امر پر اکثر مناسب توجہ مرکوز نہیں کی جاتی ہے۔ مثبت اقدام کے لیے حوصلہ افزائی کا فقدان ہے۔

گرین کریڈٹ، ہمیں آگے کی راہ دکھلاتا ہے۔ اس مثبت فکر کو فروغ دینے کے لیے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ جی -20 ممالک ’’گرین کریڈٹ انیشیٹو‘ پر کام کا آغاز کریں۔

دوستو،

آپ سبھی ہندوستان کے چاند کے مشن، چندریان کی کامیابی سے بخوبی واقف ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والا اعداد وشمار، پوری انسانیت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اسی جذبے کے ساتھ، ہندوستان ’ماحولیات اور آب وہوا کے مشاہدے سے متعلق جی-20 سیٹلائٹ مشن‘ کے آغاز کی تجویز پیش کر رہا ہے۔

اس سے حاصل ہونے والا آب وہوا اور موسم کا اعداد وشمار ، تمام ممالک، بالخصوص عالم جنوب کے ممالک کے ساتھ، ہندستان جی-20 کے تمام ممالک کو اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

دوستو،

ایک بار پھر،آپ کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید اور مبارکباد۔

اب میں آپ کے خیالات سننے کے لیے بےصبری سے منتظر ہوں۔

ڈسکلیمر – یہ وزیر اعظم کے پریس بیان کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل پریس بیان ہندی میں دیا گیا تھا۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”