برکس کی توسیع کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان

Published By : Admin | August 24, 2023 | 13:32 IST

میڈیا کے ساتھیوں،

نمسکار!

سب سے پہلے میں صدر، میرے دوست رامافوسا جی کواس برکس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

مجھے خوشی ہے کہ تین دن کی اس میٹنگ سے کئی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ہم نے برکس کی 15 ویں سالگرہ پر اس کی  توسیع کا اہم فاصلہ لیا ہے۔

جیسا کہ میں نے کل کہا، ہندوستان نے ہمیشہ برکس کی رکنیت میں توسیع کی مکمل حمایت کی ہے۔

ہندوستان کا خیال ہے کہ نئے ممبران کی شمولیت سے برکس کو ایک تنظیم کے طور پر مزید تقویت ملے گی اور ہماری تمام مشترکہ کوششوں کو ایک نئی تحریک ملے گی۔

یہ قدم کثیر قطبی عالمی نظام میں بہت سے ممالک کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔

مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیموں نے مل کر رہنما اصولوں، معیارات اور توسیع کے طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔

اور انہی کی بنیاد پر آج ہم نے ارجنٹائن، مصر، ایران،سعودی عرب، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو برکس میں خوش آمدید کہنے پر اتفاق کیا ہے۔

سب سے پہلے میں ان ممالک کے لیڈروں اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ ان ممالک کے ساتھ مل کر ہم اپنے تعاون کو ایک نئی رفتار، ایک نئی توانائی دیں گے۔

ہندوستان کے ان تمام ممالک کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں، بہت تاریخی تعلقات ہیں۔

برکس کی مدد سے ہمارے دوطرفہ تعاون میں یقینی طور پر نئی جہتیں شامل ہوں گی۔

دوسرے ممالک ،جنہوں نے بھی برکس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے، ہندوستان بھی شراکت دار ملک کے طور پر ان کی شمولیت کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں تعاون کرے گا۔

دوستو،

برکس کی توسیع اور جدیدیت ایک پیغام ہے کہ دنیا کے تمام اداروں کو بدلتے وقت کے حالات کے مطابق ڈھلنا چاہیے۔

یہ ایک ایسا اقدام ہے، جو 20ویں صدی میں قائم ہونے والے دیگر عالمی اداروں کی اصلاح کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

دوستو،

ابھی ابھی میرے دوست رامافوسا جی نے مون مشن کے لیے ہندوستان کو مبارکباد دی ہےاور میں کل سے  میں یہاں کل سے محسوس کر رہا ہوں۔ سب سے داد مل رہی ہے۔

اور پوری دنیا میں بھی اس کامیابی کو کسی ایک ملک کی محدود کامیابی کے طور پر نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی اہم کامیابی کے طور پر قبول کیا جا رہا ہے۔

یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے اور پوری دنیا سے ہندوستان کے سائنسدانوں کو مبارکباد دینے کا موقع ہے۔

دوستو،

ہندوستان کے چندریان نے گزشتہ شام چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کی۔

یہ نہ صرف ہندوستان، بلکہ پوری دنیا کی سائنسی برادری کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اور جس شعبے میں بھارت نے اپنا ہدف مقرر کیا تھا، اس میں پہلے کبھی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور یہ کوشش کامیاب رہی ہے۔بہت مشکل خطوں پر سائنس ہمیں پہنچا پائی ہے۔

یہ بذات خود سائنس اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی ہے۔

اس تاریخی موقع پر آپ سب کی طرف سے، مجھے، ہندوستان کو، ہندوستان کے سائنسدانوں اور دنیا کی سائنسی برادری کو، جو تہنیتی  پیغامات ملے ہیں میں اجتماعی طورپر آپ سب کا ، میری طرف سے، میرے ہم وطنوں کی طرف سے اور میرے سائنسدانوں کی طرف سے  بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 شکریہ

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Waqf Law Has No Place In The Constitution, Says PM Modi

Media Coverage

Waqf Law Has No Place In The Constitution, Says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.