‘‘نئی بھرتیاں قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گی’’
موجودہ حکومت نصاب میں علاقائی زبانوں کی کتابوں پر زور دے رہی ہے
‘‘جب مثبت سوچ، صحیح نیت اور پوری دیانت داری کے ساتھ فیصلے کیے جائیں تو پورا ماحول مثبتیت سے بھر جاتا ہے’’
‘‘نظام سے لیکیج کو روکنے کے نتیجے میں حکومت کو غریبوں کی فلاح و بہبود پر اخراجات بڑھانے میں مدد ملی’’
‘‘پی ایم وشوکرما یوجنا کو 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق وشوکرما کی روایتی صلاحیتوں کو ڈھالنے کے لیے وضع کیا گیا ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے مدھیہ پردیش روزگار میلہ سے خطاب کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تقرری نامہ حاصل کرنے والے افراد، اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری نبھانے والوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ لال قلعہ سے اپنے خطاب پر روشنی ڈالتے ہوئے، قوم کی ترقی میں قومی کردار کے اہم رول کی تفصیل پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج جو لوگ نوکریاں حاصل کر رہے ہیں، وہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو ڈھالنے، انہیں جدید بنانے اور انہیں ایک نئی سمت دینے کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے آج اس روزگار میلے کے دوران مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں  بحال کئے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔  وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ 3 سالوں میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی  ہے اور اس کارنامے کے لیے ریاستی حکومت کو مبارکباد دی۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ نئے بھرتی ہونے والے افراد قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس کا ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو ثابت کرنے میں بہت بڑا تعاون ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی علم کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ٹیکنالوجی کو بھی یکساں اہمیت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرائمری تعلیم کے شعبے میں بھی نیا نصاب تیار کیا گیا ہے ،جبکہ مادری زبان میں تعلیم کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ انگریزی نہ جاننے والے طلباء کو مادری زبان میں تعلیم نہ دینے سے ہونے والی بڑی ناانصافی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ حکومت اب نصاب میں علاقائی زبانوں کی کتابوں پر زور دے رہی ہے، جو ملک کے تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔

وزیر اعظم نے امرت کال کے پہلے سال میں آنے والی دو مثبت خبروں یعنی ملک میں غربت میں کمی اور خوشحالی میں اضافہ، پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘‘جب مثبت سوچ، صحیح نیت اور پوری دیانت داری کے ساتھ فیصلے کیے جاتے ہیں تو پورا ماحول مثبتیت سے بھر جاتا ہے’’۔ اول، وزیر اعظم نے کہاکہ یہ نیتی آیوگ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ صرف 5 سالوں کے اندر، ہندوستان میں 13.5 کروڑ ہندوستانی خط افلاس سے اوپر آگئے ہیں۔ دوم، وزیر اعظم نے اس سال داخل کردہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد کے بارے میں ایک اور رپورٹ پر روشنی ڈالی، جو کہ پچھلے 9 سالوں میں لوگوں کی اوسط آمدنی میں بہت زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ٹی آر کے اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اوسط آمدنی، جو 2014 میں تقریباً 4 لاکھ روپے تھی، 2023 میں بڑھ کر 13 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے گروپ سے زیادہ آمدنی والے گروپ میں اٹھنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ اعدادوشمار بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ روزگار کے مواقع میں اضافے اور ملک کے ہر شعبے کی مضبوطی کو یقینی بناتے ہیں۔

انکم ٹیکس گوشواروں کے نئے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی حکومت پر ملک کے شہریوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے اعتماد کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں اپنا ٹیکس ایمانداری سے ادا کرنے کے لیے آگے آ رہے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی ایک ایک پائی ملک کی ترقی کے لیے خرچ ہو رہی ہے اور یہ ان پر عیاں ہے کہ معیشت، جو کہ 2014 سے پہلے 10 ویں نمبر پر تھی، اب 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘‘آج غریبوں کے استحقاق والی تمام رقم براہ راست ان کے کھاتے میں پہنچ رہی ہے۔’’

وزیر اعظم نے کہا کہ سسٹم سے لیکیج کو روکنے کے نتیجے میں حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود پر اخراجات بڑھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کی گئی سرمایہ کاری نے ملک کے ہر کونے میں روزگار پیدا کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کامن سروس سینٹر کی مثال دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 سے اب تک گاؤوں میں5 لاکھ نئے کامن سروس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، اور اس طرح کا ہر سینٹر آج بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ‘‘اس کا مطلب غریبوں اور گاؤوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔’’

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے شعبے میں دوررس پالیسیوں اور فیصلوں کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر اپنے خطاب کے دوران لال قلعہ سے پی ایم وشوکرما یوجنا کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسکیم اسی وژن کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم وشوکرمایوجنا کو 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق وشوکرما کی روایتی صلاحیتوں کواپنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس پر تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس سے 18 مختلف قسم کی مہارتوں سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوگا۔  وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسکیم سے معاشرے کے اس طبقے کو فائدہ پہنچے گا ،جن کی اہمیت پر بات کی گئی، لیکن ان کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کبھی کوئی ٹھوس کوشش نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وشوکرما اسکیم کے تحت مستفیدین کو تربیت کے ساتھ جدید آلات خریدنے کے لیے واؤچر بھی دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘‘نوجوانوں کو پی ایم وشوکرما کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مزید مواقع ملیں گے۔’’

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ آج جو لوگ استاد بن رہے ہیں، وہ محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں اور انہوں نے ان  پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے آن لائن لرننگ پلیٹ فارم - آئی جی او ٹی کرم یوگی پر روشنی ڈالی، جسے حکومت نے تیار کیا ہے اور بھرتی ہونے والوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.