’’یہ عالمی معیشت میں استحکام، اعتماد اور ترقی کو واپس لانے کے لئے دنیا کی سرکردہ معیشتوں اور مالیاتی نظام کے محافظوں پر منحصر ہے‘‘
’’اپنی بات چیت اور بحث و مباحثہ کو دنیا کے سب سے کمزور شہریوں پر مرکوز کریں‘‘
’’عالمی اقتصادی قیادت سب کی شمولیت والے ایک جامع ایجنڈے کو تیار کرکے ہی دنیا کا اعتماد بحال کرسکتی ہے‘‘
’’ہماری جی 20 صدارت کا موضوع شمولیت والے وژن، ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کو فروغ دیتا ہے‘‘
’’ہندوستان نے اپنے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اپنے ایکو نظام میں ایک انتہائی محفوظ، انتہائی قابل اعتماد، اور انتہائی موثر عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے ‘‘
’’ہمارا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ماحولیاتی نظام ایک مفت عوامی بھلائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے‘‘
’’ یو پی آئی جیسی مثالیں بہت سے دوسرے ممالک کے لیے بھی پیش کی جاسکتی ہیں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ہندوستان کی  جی 20 صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل  بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا۔

 اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں یہ پہلی  وزراء کے سطح کے مذاکرات ہے اور انہوں نے نتیجہ خیز میٹنگ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ موجودہ دور میں دنیا کو درپیش چیلنجز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کے اجلاس کے شرکاء ایسے وقت میں عالمی مالیات اور معیشت کی قیادت کی نمائندگی کر رہے ہیں جب دنیا شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ وزیر اعظم نے کووڈ وبائی بیماری اور عالمی معیشت پر اس کے بعد کے اثرات، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ، عالمی سپلائی چین میں رکاوٹ، بڑھتی ہوئی قیمتوں، خوراک اور توانائی کی حفاظت، بہت سے ممالک کی عملداری کو متاثر کرنے والے قرضوں کی غیر مستحکم سطح، اور اس کی مثالیں پیش کیں۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں تیزی سے اصلاحات نہ کرنے کی وجہ سے ان پر اعتماد کے ختم ہونے  کے بارے میں  جناب مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اب یہ عالمی معیشت میں استحکام، اعتماد اور ترقی کو واپس لانا دنیا کی سرکردہ معیشتوں اور مالیاتی نظام کے محافظوں پر منحصر ہے۔

ہندوستانی معیشت کے متحرک ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کی معیشت کے مستقبل کے بارے میں ہندوستانی صارفین اور پروڈیوسروں کی امید پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ رکن شرکاء اسی مثبت جذبے کو عالمی سطح پر منتقل کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کریں گے۔ وزیر اعظم نے اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنی بات چیت دنیا کے سب سے زیادہ کمزور شہریوں پر مرکوز رکھیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی اقتصادی قیادت ایک جامع ایجنڈا بنا کر ہی دنیا کا اعتماد جیت سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا۔ ‘‘ہماری جی 20 صدارت کا  موضوع  اس  شمولیت والے  وژن ۔ ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کو فروغ دیتا ہے ۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا  کہ  پائیدار ترقیاتی  اہداف پر پیش رفت کافی سست دکھائی دے رہی ہے حالانکہ دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی اور قرضوں کی بلند سطح  جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کو مستحکم  کرنے پر  زور دیا۔

 مالیات  کی دنیا میں ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے غلبے کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا  کہ کس طرح ڈیجیٹل ادائیگیوں نے وبائی امراض کے دوران کنٹیکٹ لیس اور  بلا روک ٹوک  لین دین کو قابل عمل  بنایا۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کی طاقت کو تلاش کریں اور اس کا استعمال کریں اور ڈیجیٹل فائنانس میں اس کے عدم استحکام اور غلط استعمال کے ممکنہ خطرے کو کنٹرول کرنے کے لیے معیارات تیار کریں۔ وزیر اعظم نے یہ بات کا ذکرکیا کہ ہندوستان نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ماحولیاتی نظام میں ایک انتہائی محفوظ، انتہائی بھروسہ مند، اور انتہائی موثر عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ ‘‘ہمارا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ماحولیاتی نظام ایک مفت عوامی بھلائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے’’، وزیر اعظم نے بیان  دیتے ہوئے کہا کہ اس نے حکمرانی، مالی شمولیت اور ملک میں رہنے میں آسانی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ یہ میٹنگ ہندوستان کے ٹکنالوجی دارالحکومت بنگلورو میں ہو رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ شرکاء اس بات کا پہلا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں کہ ہندوستانی صارفین نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو کس طرح قبول کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے جی 20  صدارت کے دوران بنائے گئے نئے نظام کے بارے میں بھی بتایا جو جی 20 کے مہمانوں کو ہندوستان کا راستہ توڑنے والے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم یو پی آئی کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یو پی آئی جیسی مثالیں بہت سے دوسرے ممالک کے لیے بھی  پیش کی جاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ اپنے تجربے  مشترک  کرنے میں خوشی ہوگی اور جی 20  اس کے لیے ایک محرک  ثابت ہو سکتا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.