سناتن محض ایک لفظ نہیں ہے، یہ ہمیشہ سے نیا اور ہمیشہ تبدیل ہونے والا ہے اس میں شروع سے ہی خود کو ماضی سے بہتر بنانے کی شدید خواہش موجود رہی ہے اور اس لیے یہ لازوال اور ابدی ہے
’’ کسی بھی قوم کے سفر کی ، اس کے معاشرے کے سفر سے عکاسی ہوتی ہے‘‘
’’ہم صدیوں پہلے کی گئی قربانیوں کا اثر موجود نسل میں دیکھ رہے ہیں ‘‘
’’ سالوں کے دوران ہم نے کچھ کا احیاء کیا ہے‘‘
’’ سماجی یکجہتی ، ماحولیات اور قدرتی طریقے سے کی جانے والی کاشتکاری بھی ملک کے امرت عہدکے ساتھ منسلک ہیں‘‘

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام  کے ذریعہ کڑوا پاٹیدار سماج کی  ایک 100 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے  سناتنی  شتابدی  مہوتسو کے موقع پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں  اور بتایا کہ  یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب انہیں  جگد گرو شنکر اچاریہ سوامی  سدانند  سرسوتی جی کی موجودگی میں کسی پروگرام میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے ۔

وزیر اعظم نے معاشرے کے لئے  کڑوا پاٹیدار  سماج کی  خدمت کے  100 سال مکمل ہونے ، یوتھ ونگ کے 50 سال مکمل ہونے اور خواتین ونگ کے 25 سال مکمل ہونے کے   خوش گوار اتفاق کا ذکر کیا  اور رائے زنی کی جب معاشرے کے نوجوان اور خواتین  ذمہ داری اپنے کندھوں پر سنبھالتے ہیں  تو کامیابی اور خوشحالی یقینی ہو  جاتی ہے ۔ شری اکھل بھارتیہ  کچھ کڑوا پاٹیدار سماج کے نوجوان اور خواتین کے  شعبے کی  واضح وفاداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوے، وزیر اعظم نے خود کو  سناتنی شتابدی  مہوتسو کنبے کا ایک حصہ بنانے پر ، کڑوا پاٹیدار سماج سے  اظہار تشکر کیا ۔وزیر اعظم نے کہا : ’’ سناتن محض ایک لفظ نہیں ہے ، یہ ہمیشہ سے  نیا  اور تبدیل ہونے والا لفظ ہے۔اس میں ابتدا  سے ہی خود کو ماضی کے مقابلے  بہتر بنانے کی  شدید خواہش رہی ہے  اور اسی لئے   یہ لا زوال اور ابدی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے رائے زنی کی کہ ’’ کسی بھی قوم کے سفر کی  اس کے معاشرے کے سفر میں عکاسی ہوتی ہے‘‘ ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ پاٹیدار سماج کی 100 سال پرانی تاریخ اور شری اکھل بھارتیہ  کچھ کڑوا سماج کا  100 سالہ سفر ، بھارت اور گجرات کو  سمجھنے کا ایک وسیلہ بھی ہے  ۔ بھارتیہ سماج پر سینکڑوں سال تک غیر ملکی حملہ آوروں کے  ظلم و ستم کو اجاگر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ اس سر زمین کے پرکھوں اور اجداد  نے  اپنی شناخت کو ختم نہیں ہونے دیا اور عقیدے کو بھی  کسی قسم کی زک نہیں پہنچنے دی۔ وزیر اعظم نے کہا : ’’ ہم صدیوں پہلے دی گئی قربانیوں کے  اثرات کا موجودہ نسل اور اس کامیاب معاشرے میں مشاہدہ کر رہے ہیں‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کچھ کی کڑوا پاٹیدار برادری اپنی سخت محنت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور عمارتی لکڑی ، پلائی وڈ، ہارڈویئر، ماربل، عمارتوں کی تعمیر سے متعلق سازوں سامان  جیسے  شعبوں میں اپنی صلاحیت کے سبب زبردست ترقی کر رہی ہے ۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  روایات کے لئے عزت و احترام میں سال در سال  اضافہ ہی ہو رہا ہے ۔ اور یہ کہ  معاشرے نے  اپنے حال کی تعمیر کی ہے  اور اپنے مستقبل کے لئے بنیاد قائم کر دی ہے۔

اپنے سیاسی سفر اور معاشرے کے ساتھ اپنی وابستگی  کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے  گجرات  کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے  متعدد موضوعات پر  کڑوا پاٹیدار سماج کے ساتھ  کام کرنے کی  یاد تازہ کی ۔ انہوں نے  کچھ میں آئے زلزلے کا  ذکر کیا  اور ریلیف اور تعمیر نو کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے برادری کی ستائش کی  اور کہا کہ اس سے انہیں ہمیشہ بھروسے  کا احساس ہوتا ہے ۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ کس طرح کچھ کو ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع  میں سے ایک سمجھا جاتا تھا ، جہاں پانی کی قلت  ، بھکمری  ، مویشیوں کی اموات، ہجرت اور بے کسی  ،اس خطے کی شناخت بن چکی تھی ، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ لیکن گزشتہ سالوں کے دوران ، ہم سب نے مل کر کچھ کا احیاء کر دیا ہے ‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے   کچھ میں پانی کے بحران کو حل کرنے اور اسے  دنیا کے  ایک زبردست  سیاحتی  مقام میں تبدیل کر دینے کی غرض سے  کئے گئے کاموں کا ذکر کیا  اور کہا کہ یہ  ’’ سب کا پریاس ‘‘ کی ایک بہت عظیم مثال ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر  مسرت کا اظہار کیا  کہ آج کچھ ، ملک کے  سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے اضلاع میں سے ایک ہے۔ اس کے لئے  انہوں نے بہتر بنائے گئے  رابطوں اور کنکٹی وٹی ، بڑی بڑی صنعتوں  اور خطے سے  کی جانے والی  زرعی برامدات کی مثالیں پیش کیں ۔

 شری اکھل بھارتیہ  کچھ کڑوا پاٹیدار سماج  کو آگے لے جانے والے  لوگوں کے ساتھ اپنے ذاتی روابط اور ناراین رام جی  لمبانی سے ترغیب حاصل کرنے پر  روشنی ڈالتے  ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس  سماج کے  کاموں اور مہموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کورونا  عالمی وبا کے دوران معاشرے کے لئے، کئے گئے  قابل قدر کاموں کی  ستائش کی ۔ جناب نریندر مودی  نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا  کہ سماج نے  آئندہ 25 برس کے لئے اپنے وژن اور عزائم پیش کئے ہیں جنہیں  اس وقت حقیقت میں تبدیل کیا جائے گا  جب  ملک آزادی کے  100 سال کا جشن منا رہا ہوگا  ۔ وزیر اعظم نے ا س بات کو اجاگر کیا کہ جو بھی عہد کئے گئے ہیں ، خواہ  یہ سماجی یکجہتی  کے لئے ہوں ، ماحولیات  اور آب وہوا کے لئے ہو ں  یا قدرتی طریقے سے کی جانے والی  کاشت کاری کے لئے ہوں ، یہ سبھی ملک کے امرت عہد کے ساتھ منسلک ہیں  ۔ اپنا خطاب مکمل کرتے ہوے  ، وزیر اعظم نے اس  اعتماد کا اظہار کیا  شری اکھل بھارتیہ کچھ کڑوا سماج کی کوششیں ، اس سمت میں ملک کے عزائم کو  تقویت بہم پہنچائیں گی اور انہیں کامیابی سے ہمکنار  کرائیں گی ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage