حالانکہ بھارت ، علامات میں نمایاں ہے ، یہ اس کے علم ودانش اور نظریات میں بستاہے ۔بھارت ، ابدیت کے لئے اپنی جستجومیں بستاہے
ہمارے مندر اورزیارت کے لئے یاترائیں ، صدیوں سے ہمارے سماج کی اقدار اورخوشحالی کی علامتیں رہی ہیں

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ کیرالہ میں تھریشورکے مقام پر سیتاراما سوامی مند ر کے ایک پروگرام سے خطاب کیا ۔ انھوں نے تھریشور پورم فیسٹول کے مقدس موقع پرسبھی کو مبارکباد بھی  پیش کی ۔

وزیراعظم نے کیرالہ کی ثقافتی راجدھانی کے طورپر تھریشور کے مقام کا اعتراف کرکے اپنے خطاب کا آغازکیا، جہاں روحانیت ، فلسفہ اورتہوار وں کے ساتھ ساتھ ثقافت ، روایات اورفنون پروان چڑھتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے اس بات پرخوشی کااظہارکیاکہ تھریشور، اپنی وراثت اورشناخت کوقائم رکھے ہوئے ہے اورسری سیتاراماسوامی مندر، اس سمت میں ایک تابناک اوردرخشاں مرکز کے طورپرکام کررہاہے ۔

وزیراعظم نے مندرکی توسیع کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہارکیا اوراس بات کو نمایاں کیاکہ سونے کی پرت والا گربھ گریہہ بھگوان سری سیتاراما اوربھگوان آیپّا اوربھگوان شیوکو منسوب کیاگیاہے۔ انھوں نے بھگوان ہنومان کے 55فٹ بلند مجسمہ نصب کئے جانے کی بھی ستائش کی اورکمبھ ابھیشیکم کے لئے سبھی کو مبارکباد دی ۔

کلیان خاندان اور شری ٹی ایس کلیان رامن  کے گراں قدر تعاون کی ستائش کرتے ہوئے ، اورمندر کے سلسلے میں اپنی پہلے کی ملاقات اورگفتگو کا ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس  روحانی مسرت  کے احساس کا اظہار کیا، جو اس موقع پر انھیں محسوس ہورہی تھی ۔

وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ تھریشور اورسری سیتاراماسوامی مندر ، نہ صرف یہ کہ عقیدہ کی معراج (منتہا) ہیں بلکہ ان سے بھارت کے شعور اور روح کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔ جناب مودی نے قرون وسطیٰ کے دوران ، ملک پرحملوں کے دور کا ذکرکیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ جس وقت وہ حملہ آور مندروں کوتباہ کررہے تھے، وہ اس بات سے بے خبر تھے اورحالانکہ بھارت ، علامتوں  میں ظاہرہوتاہے لیکن یہ علم ودانش اورنظریات میں بستاہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت ، ابدیت کے لئے اپنی تلاش وجستجو میں بستاہے ۔ انھوں نے کہا:‘‘بھارت کی روح ، سری سیتاراما سوامی اوربھگوان ایپّا کی شکل میں اپنی بقائے دائمی کا اعلان کررہی ہے ۔ ’’انھوں نے کہا:‘‘ اس دور کے یہ مندراس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ‘‘ایک بھارت –سریشٹھ بھارت ’’ کانظریہ ، ہزاروں سال سے ایک لافانی نظریہ رہاہے ۔ آج ، آزادی کے سنہرے دورمیں ، ہم اس نظریہ کو آگے لے جارہے ہیں اور اپنی وراثت  اورورثے  پرفخرکرنے کاعہد کررہے ہیں ۔ ’’

وزیراعظم نے اس بات پرخوشی کا اظہار  کرتے ہوئے کہ سری سیتاراماسوامی مندر، قدیم بھارت کی عظمت اورشان وشوکت کو محفوظ رکھ رہاہے ، کہاکہ ہمارے مندر اورزیارت گاہوں کے لئے یاترائیں ، صدیوں سے ہمارے معاشرے کی اقدار اورخوشحالی  کی علامتیں رہی ہیں ۔اس مندر کے ذریعہ کئے جارہے عوامی فلاح وبہبود  کے بہت سے پروگراموں کاخاص طورپر ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ ایک ایسا نظام قائم ہے کہ جس کے مطابق معاشرے سے وصول کئے گئے وسائل کو ، خدمت کی شکل میں لوٹایاجارہاہے ۔ انھوں نے مندر کی منتظمہ کمیٹی پرزوردیاکہ وہ ان کوششوں کو خواہ یہ شری ان ابھیان ہو، سووچھتا ابھیان ہو، یا قدرتی طریقے سے کاشتکاری کرنے کی خاطر، عوام میں بیداری پیداکرنے کا ابھیان ہو ملک کی قراردادوں  میں شامل کریں ۔ اپنے خطاب کو مکمل کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پرراحت کااظہارکیا کہ شری سری سیتاراما سوامی جی کا آشیرواد ہرکسی کو ملے گا جبکہ ملک کے اہداف ا ور قراردادوں کوحقیقت کی شکل دینے کے مقصد سے کام جاری ہے ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
More Jobs Created, Better Macro Growth Recorded During PM Modi's Tenure Vs UPA Regime: RBI Data

Media Coverage

More Jobs Created, Better Macro Growth Recorded During PM Modi's Tenure Vs UPA Regime: RBI Data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.