وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل (یو این ایس جی) عالی جناب انتونیو گوٹیرس، سے یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں سی او پی 28سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20صدارت کے دوران یو این ایس جی کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آب و ہوا سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کے اقدامات اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے کلائمیٹ ایکشن، کلائمیٹ فنانس، ٹیکنالوجی اور کثیر جہتی گورننس اور مالیاتی اداروں، جس میں اقوام متحدہ کی اصلاحات سے متعلق گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات شامل ہیں، پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جی 20 صدارت کے تحت پائیدار ترقی، کلائمیٹ چیلنج، ایم ڈی بی اصلاحات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے گرین کریڈٹ پہل کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی صدارت کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس فیوچر 2024 میں انھیں آگے لے جانے کے لئے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔