وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ، 14 جون 2024 کو اٹلی میں جی 7  سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ان کے تیسری مدت کے لئے عہدہ سنبھالنے پر صدر زیلنسکی کی پر تپاک  نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 دونوں رہنماؤں کی ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین کی صورتحال اور سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں امن سے متعلق آئندہ سربراہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ تنازعہ کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ایک پرامن حل کی حمایت کے لیے اپنے وسائل کے اندر ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔

 دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi