وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیف میں واقع مرینسکی پیلیس پہنچنے پر یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ صدر زیلنسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے حامل علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اسے ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
دونوں قائدین نے چار معاہدات پر دستخط ملاحظہ کیے۔ ان میں (i) زراعت اور خوراک صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون پر معاہدہ؛ (ii)طبی مصنوعات ریگولیشن کے شعبے میں باہمی تعاون پر مفاہمتی عرضداشت؛ (iii) اعلیٰ اثرات کے حامل کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے بھارت کی جانب سے انسانی بنیاد پر عطیات کے تعاون پر مفاہمتی عرضداشت؛ اور سال 2024-2028 کے لیے ثقافتی باہمی تعاون سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔