وزیراعظم کی تیمور- لیسٹے کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | January 9, 2024 | 11:16 IST

تیمور - لیسٹے کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جوز راموس ہورٹا گاندھی نگر میں10 ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے 8-10 جنوری 2024 کے دوران ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ہورٹا نے آج گاندھی نگر میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر ہورٹا اور ان کے وفد کا وائبرنٹ گجرات سمٹ میں پرتپاک خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ریاستی یا سرکاری سطح کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے ایک متحرک ‘‘دہلی-ڈلّی’’ رابطہ قائم کرنے کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ستمبر 2023 میں، انہوں نے ملک میں ہندوستانی مشن کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تیمور-لیسٹے کو صلاحیتوں کی تعمیر، انسانی وسائل کی ترقی،مصنوعی ذہانت( آئی ٹی)،مالیاتی ٹیکنالوجی( فن ٹیک)، توانائی اور صحت کی دیکھ بھال بشمول روایتی ادویات اور فارما میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے تیمور لیسٹے کو انٹرنیشنل سولر الائنس (آئی ایس اے) اورتباہی سے محفوظ رکھنے والے بنیادی ڈھانچے کا اتحاد (سی ڈی آر آئی) میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

 

انہوں نے صدر ہورٹا کو آسیان کے تیمور لیسٹے کو اپنے گیارہویں رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے اصولی فیصلے پر مبارکباد پیش کی اور جلد ہی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔

صدر ہورٹا نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان سے اپنی ترقی کی ترجیحات کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال اور آئی ٹی میں صلاحیت سازی کے شعبوں میں، پورا کرنے میں مدد طلب کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور ہند بحرالکاہل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر ہورٹا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کثیرالجہتی میدان میں اپنا بہترین تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ وزیر اعظم نے وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے دو ایڈیشنز میں تیمور لیسٹے کی فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو عالمی مسائل پر اپنے موقف کو ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

ہندوستان اور تیمور-لیسے کے درمیان دوطرفہ تعلقات جمہوریت اور تکثیریت کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ ہندوستان 2002 میں تیمور لیسٹے کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”