وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں جی-20 چوٹی اجلاس کے دوران 10ستمبر 2023 کو نائیجیریا وفاقی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب بولا احمد ٹنوبوسے ملاقات کی۔
صدر جناب ٹنوبو نے وزیر اعظم کو ہندوستان کی جی20 کی صدارت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے جی 20میں افریقی وفاق کی مستقبل ممبر شپ کو یقینی بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے مفادات کو بڑھاوا دینے کے لئے بھی وزیر اعظم کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔
دونوں لیڈروں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، زراعت ، موٹے اناج ، مالیاتی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی سمیت وسیع باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر مثبت بات چیت کی۔
It was a delight to meet President Bola Tinubu earlier today. Our talks were fruitful and will surely add momentum to the strong relations between India and Nigeria. Our key focus areas are trade and cultural exchanges. @officialABAT @NGRPresident pic.twitter.com/yDs5ZJk2cA
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023