وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدر عزت مآب جناب تھرمن شانموگرتنم سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان - سنگاپور شراکت کے لیے صدر تھرمن کی پرجوش حمایت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا جو اعتماد، باہمی احترام اور تکمیل پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کی بلندی مشترکہ تعاون کے لیے آگے بڑھنے کا ایک مضبوط راستہ طے کرے گی۔ انہوں نے اس بارے میں خیالات کا اشتراک کیا کہ کس طرح ہندوستان اور سنگاپور نئے شعبوں جیسے جدید مینوفیکچرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ اگلے سال صدر تھرمن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔