وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے شہر نیو یارک امریکی بودھ اسکالر ،مصنف اور پدم شری سے سرفراز پروفیسر رابرٹ تھرمین سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم اور پروفیسر تھرمین نے ان امکانات پر تبادلہ خیال کیا کہ بودھ اقدار ، عالمی چنوتیوں کے حل تلاش کرنے کے لئے کس طرح سےرہنمائی فراہم کرنے والی ایک روشنی کے طور پر کام کرسکتی ہیں۔انہوں نے بھارت کے بودھ رابطے اور بودھ وراثت کے تحفظ کی غرض سے بھارت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
The interaction with @BobThurman was outstanding. I admire his passion towards research and scholarship on aspects relating to Buddhism. I highlighted India’s Buddhist heritage and how Buddhism can help overcome many challenges our world faces. pic.twitter.com/Bpsee2oYOy
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2023