وزیراعظم جناب نریندر مودی نےا ٓج وارسا میں جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کی۔ فیڈرل چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں رسمی استقبالیہ دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے محدود اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ ہندوستان-پولینڈ کے تعلقات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، رہنماؤں نے تعلقات کو ‘اسٹریٹیجک پارٹنرشپ’میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع اور سلامتی، ثقافتی تعاون اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت دوطرفہ شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فوڈ پروسیسنگ، شہری بنیادی ڈھانچہ، پانی، ٹھوس فضلے کا بندوبست ، الیکٹرک گاڑیاں، گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، کان کنی اور صاف ستھری ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اقتصادی اور کاروباری تعاون کے لیے نمایاں مواقع موجود ہیں۔

 

دونوں رہنماؤں نے عوام کے عوام سے تعلقات اور ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے جام نگر کے مہاراجہ اور کولہاپور کے شاہی خاندان کی سخاوت کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان قائم ہونے والے منفرد رشتے پر روشنی بھی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیاء کے تنازعات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات، آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کارروائی اور دہشت گردی سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد ہندوستان-پولینڈ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایک مشترکہ بیان اور ایک ایکشن پلان [2028-2024] جاری کیا گیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."