وزیراعظم کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات

Published By : Admin | September 5, 2024 | 10:22 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  سنگا پور کےعزت مآب وزیراعظم. جناب  لارنس وونگ سے ملاقات کی ،  وزیراعظم کو وزیراعظم وونگ کی طرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں باضابطہ  استقبالیہ دیا گیا ۔

 

اپنی بات چیت کے دوران  ، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-سنگاپور دو طرفہ تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دوطرفہ تعلقات کی وسعت ، گہرائی اور بے پناہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری  تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو بھی بڑا فروغ حاصل ہو گا۔ اقتصادی تعلقات میں مضبوط پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلہ  کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات  کو اجاگر کیا  کہ سنگاپور ہندوستانی معیشت میں تقریباً 160 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے لئے ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں تیز رفتار اور پائیدار ترقی نے سنگاپور کے اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کئے  ہیں۔ انہوں نے دفاع اورسلامتی،  بحری شعبے میں بیداری، تعلیم  مصنوعی ذہانت (اے آئی) فن ٹیک، نئی ٹیکنالوجی کے شعبے ، سائنس  اور ٹیکنالوجی اور علمی شراکت داری کے شعبوں میں موجودہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور عوام  سے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے ملکوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے گرین پروجیکٹ کوریڈورز میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے اگست 2024 میں سنگاپور میں منعقدہ دوسری ہندوستان – سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس کے نتائج پر تبادلہ  پر بھی خیال کیا۔ وزارتی گول میز کانفرنس ایک منفرد طریقہ کار ہے، اس بات کا تذکرہ  کرتے ہوئے، رہنماؤں نے نئے ایجنڈے پر غور و خوض کرنے اور نشاندہی  کرنے میں دونوں طرف کے سینئر وزراء کے کام کی تعریف کی۔ دوطرفہ تعاون کے لیے قائدین نے تعاون کے ستونوں کے تحت جن کی نشاندہی وزارتی گول میزوں کے دوران کی گئی تھی ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹلائزیشن،  صحت کی دیکھ بھال ر اور  دوائیں ، ہنر کے فروغ  اور پائیداری کے تحت تیز رفتار کارروائی پر زور دیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ ان ستونوں کے تحت ت بالخصوص  سیمی کنڈکٹرز اور اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون ، ہمارے تعلقات کو مستقبل پر مبنی بناتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے۔

 

ان کی بات چیت میں 2025 میں باہمی  تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے جشن کا بھی احاطہ کیا گیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رابطہ ان تعلقات کا ایک اہم جزو ہے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہندوستان کا پہلا تھروولوور کلچرل سینٹر (ثقافتی مرکز )سنگاپور میں کھولا جائے گا۔ رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا،  جس میں  بھارت - آسیان تعلقات اور  بھارت - بحرالکاہل کے لیے ہندوستان کا وژن شامل ہیں ۔

 

دونوں رہنمائوں نے سیمی کنڈکٹرز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، ہنر کے فروغ اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کی خاطر کئے گئے  مفاہمت ناموں کے تبادلے کا مشاہدہ بھی کیا۔ یہ اب تک منعقدہ ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس کے دوران  ہونے والی بات چیت کے نتائج ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم وونگ کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."