وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 چوٹی اجلاس کے موقع پر نیدر لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مارک روٹے کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔
وزیر اعظم روٹے نے ہندوستان کی جی 20صدارت اور چوٹی اجلاس کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔انہوں نے ہندوستان کو چندریان مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور چاند پر آدتیہ مشن کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
دونوں لیڈروں نے اپنی باہمی شراکت داری کو گہرا کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاع اور تحفظ ، شفاف توانائی اور سبز ہائیڈروجن ، سیمی کنڈکٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون شامل ہے۔
بات چیت میں باہمی مفاد کے خطہ جاتی اور عالمی ایشوز بھی شامل تھے۔
Excellent meeting with @MinPres Mark Rutte. We talked about ways to enhance friendship between our nations. The scope of cooperation for our businesses is immense. We also look forward to strong ties in clean energy, semiconductors, digital technology and more. pic.twitter.com/KorTmjTKA1
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023