وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کے اپولیا میں جی-7 كے سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو كیشیدا کے ساتھ باہمی ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے مسلسل تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر وزیر اعظم کشیدا کی جانب سے مبارکباد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ان کی تیسری مدت میں ترجیح حاصل رہے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس ادراک كے ساتھ كہ ہندوستان اورجاپان كی خصوصی اور حكمت انگیز عالمی شراکت داری اپنے 10ویں سال میں ہے، تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو شامل کرنے اور بی2بی اور پی2پی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان اور جاپان کئی اہم شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں جن میں تاریخی ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ شامل ہے جو ہندوستان میں نقل و حرکت کے اگلے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ 2027-2022 کی مدت میں ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کا ہدف 5 ٹریلین ین ہے اور ہندوستان اورجاپان كی صنعتی مسابقتی شراکت داری کا مقصد ہمارے مینوفیکچرنگ تعاون کو انقلاب آفریں کرنا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اس ملاقات نے تعاون کے اِن جاری کاموں میں سے کچھ کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔
دونوں رہنما آئندہ ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں اپنی بات چیت جاری رکھنے کے منتظر نظر آئے۔
It was a delight to meet PM Kishida on the sidelines of the G7 Summit in Italy. Strong ties between India and Japan are important for a peaceful, secure and prosperous Indo-Pacific. Our nations look forward to working together in defence, technology, semiconductors, clean energy… pic.twitter.com/HaMCh2scWX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2024
イタリアで行われたG7サミットのサイドラインで日本の岸田総理にお会いでき、大変うれしく思います。インドと日本の強い関係は、平和で、安全で、繁栄していくインド太平洋にとって重要です。両国は、防衛、テクノロジー、半導体、クリーンエネルギー、デジタルテクノロジーの分野で協力していくことを… pic.twitter.com/IJ86G1Cmm0
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2024