وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ  اٹلی کی وزیر اعظم ،محترمہ جارجیا میلونی سے  آج اپولیا، اٹلی میں  ملاقات کی۔ اطالوی وزیر اعظم  میلونی نے وزیر اعظم  مودی کو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے جی 7 آؤٹ ریچ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لیے پی ایم میلونی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب اختتام پر ستائش کی۔

دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ اعلیٰ سیاسی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہند-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے صاف توانائی، مینوفیکچرنگ، خلاء، S&T سائنس و ٹکنالوجی، ٹیلی کام، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات میں لچکدار سپلائی چین بنانے کے لیے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے حال ہی میں صنعتی املاک کے حقوق (آئی پی آر) پر ایک  مفاہمت نامہ پر دستخط کا خیرمقدم کیا جو پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارکس پر تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

 

دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں اطالوی طیارہ بردار بحری جہاز آئی ٹی ایس کیوور اور تربیتی جہاز آئی ٹی ایس ویسپوسی کے ہندوستان کے آنے والے دورے کا خیرمقدم کیا۔ پی ایم مودی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اطالوی مہم میں ہندوستانی فوج کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لئے اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہندوستان اٹلی میں مونٹون میں یشونت گھڈگے میموریل کو اپ گریڈ کرے گا۔

’عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد‘ کے تحت تعاون کا  ذکر کرتے ہوئے، رہنماؤں نے توانائی کی منتقلی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا جو صاف اورماحول دوست توانائی میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے 2025-27کے لیے تعاون کے نئے ایگزیکٹو پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک اٹلی میں دیرینہ انڈولوجیکل اسٹڈیز کی روایت کے ذریعہ عوام سے عوام کے مضبوط رابطے کا لطف اٹھاتے ہیں، جسے میلان یونیورسٹی میں انڈیا اسٹڈیز پر پہلی آئی سی سی آر چیئر کے قیام سے مزید تقویت ملے گی۔ دونوں رہنماؤں نے ہجرت اور نقل و حرکت کے معاہدے کے جلد نفاذ پر زور دیا، جس سے پیشہ ور افراد، ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں، طلباء اور محققین کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

دونوں رہنما انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو فریم ورک کے تحت مشترکہ سرگرمیوں کو نافذ کرنے کے منتظر ہیں تاکہ آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے اپنے مشترکہ وژن کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی فورم اور کثیر جہتی اقدامات بشمول ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage