وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر یوروپی کونسل کے صدر جناب چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔
دونوں مہمانوں نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔
مذاکرات کا مرکز ہندوستان کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت - یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ، بشمول آئندہ بھارت - ای یو سربراہ کانفرنس، جاری فری ٹریڈ ایگریمنٹ گفت و شنید، موسمیاتی تبدیلی اور لائف، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اور ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) پر رہا۔
قائدین نے ہندوستان - مشرق وسطی - یورپ اقتصادی راہداری پر بھی تبادلہ خیال کیا جو 9 ستمبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ راہداری پر تیزی سے عمل آوری ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نے راہداری کے تحت شمسی منصوبوں کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
Great meeting with @EU_Commission President @vonderleyen and @eucopresident @CharlesMichel. Subjects such as improved connectivity, trade and technology featured prominently in our discussions. India-EU cooperation in futuristic sectors including green hydrogen is very laudatory. pic.twitter.com/ZimofZG7lZ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023