وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر جمہوریہ فرانس عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج اٹلی کے شہر اپولیا میں جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے مسلسل تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر صدر میکرون کے پرتپاک مبارک دینے کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ’ہورائزن 2047‘روڈ میپ اور ہند-بحرالکاہل روڈ میپ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہندوستان-فرانس دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ بات چیت میں دفاع، جوہری، خلائی، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی کے لئے کارروائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کنیکٹیویٹی اور ثقافتی اقدامات جیسے نیشنل میوزیم کی شراکت داری اور عوام سے عوام کے درمیان روابط بڑھانے میں تعاون شامل تھا۔ انہوں نے ’میک ان انڈیا‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے اے آئی اور اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، توانائی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور 2025 میں فرانس میں منعقد ہونے والی آئندہ اے آئی سمٹ اور اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس(یونائیٹیڈ نیشنز اوشنز کانفرنس) کے تناظر میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ یہ دونوں کانفرنسیں فرانس میں منعقد ہوں گی۔
دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ایک مضبوط اور بھروسہ مند اسٹریٹجک شراکت داری ایک مستحکم اور خوشحال عالمی نظم کے لیے اہم ہے اور اس کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے آئندہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے انعقاد کے لیے صدر میکرون کو نیک خواہشات پیش کیں۔
Had an excellent meeting with my friend President @EmmanuelMacron. This is our fourth meeting in one year, indicating the priority we accord to strong India-French ties. Our talks covered numerous subjects such as defence, security, technology, AI, Blue Economy and more. We also… pic.twitter.com/l52eHhJclL
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2024
J'ai eu une excellente réunion avec mon ami le Président @EmmanuelMacron. Il s'agit de notre quatrième rencontre en un an, ce qui indique la forte priorité que nous accordons aux liens solides entre l'Inde et la France. Nos échanges ont porté sur de nombreux sujets tels que la… pic.twitter.com/rDsy5FPCHu
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2024