وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر جمہوریہ  فرانس عزت مآب جناب  ایمانوئل میکرون نے آج اٹلی کے شہر اپولیا میں جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے مسلسل تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر صدر میکرون کے پرتپاک مبارک  دینے  کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ’ہورائزن 2047‘روڈ میپ اور ہند-بحرالکاہل روڈ میپ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہندوستان-فرانس دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ بات چیت میں دفاع، جوہری، خلائی، تعلیم،  موسمیاتی  تبدیلی کے لئے کارروائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کنیکٹیویٹی اور ثقافتی اقدامات جیسے نیشنل میوزیم کی شراکت داری اور عوام سے عوام کے درمیان روابط بڑھانے میں تعاون شامل تھا۔ انہوں نے ’میک ان انڈیا‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

 

انہوں نے اے آئی  اور اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، توانائی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور 2025 میں فرانس میں منعقد ہونے والی آئندہ اے آئی  سمٹ اور اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس(یونائیٹیڈ نیشنز  اوشنز کانفرنس) کے تناظر میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ یہ دونوں کانفرنسیں فرانس میں منعقد ہوں گی۔

دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ایک مضبوط اور بھروسہ مند اسٹریٹجک شراکت داری ایک مستحکم اور خوشحال عالمی نظم کے لیے اہم ہے اور اس کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

وزیر اعظم نے آئندہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے انعقاد کے لیے صدر میکرون کو نیک خواہشات پیش کیں۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi