وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویانا میں آسٹریا کے صدر عزت مآب جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کی ۔ صدر عزت مآب جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے ،وزیراعظم کو ان کی تاریخی تیسری مد ت کے لئے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ۔
وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ ان کا آسٹریا کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے ، جب دونوں ملک اپنے سفارتی تعلقات کے 75سال پورے ہونے کا جشن منارہے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہو ں نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور عالمی تمازت سے نمٹنے کے بارے میں اپنے خیالات ونظریات مشترک کئے ۔اس سلسلے میں، دونوں رہنماؤں نے قابل تجدید توانائی ، خاص طور پر شمسی توانائی ، پن بجلی اوربائیو ایندھن جیسے شعبوںمیں اشتراک وتعاون کے باہمی مفاد کے مواقع کے بارے میں بھی غوروخوض کیا۔وزیراعظم نے، صدر ،عزت مآب جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کوان کی سہولت کے مطابق بھارت کادورہ کرنے سے متعلق اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
Had a very good meeting with Federal President Alexander Van der Bellen and discussed ways to expand India-Austria cooperation. @vanderbellen pic.twitter.com/mrCtr0mg28
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2024
Hatte ein sehr gutes Treffen mit Bundespräsident Alexander Van der Bellen und wir diskutierten über die Möglichkeiten zum Ausbau der indisch-österreichischen Zusammenarbeit. @vanderbellen pic.twitter.com/ZWJgxeDT1z
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2024