وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک، امریکہ میں ہندوستانی امریکی گلوکارہ، موسیقار اور گریمی ایوارڈ یافتہ محترمہ فالگونی شاہ سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے محترمہ شاہ کو ان کے گانے ‘موٹے اناج کی فراوانی’(ایبنڈینس اِن ملیٹ) کے لیے سراہا جو صحت مند اور ماحول دوست موٹے اناج کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی موسیقی کے ذریعہ ہندوستان اور امریکہ کے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے بھی ان کی ستائش کی۔