وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک، امریکہ میں معروف امریکی ماہر فلکیات، مصنف اور سائنس کمیونیکیٹر جناب نیل ڈی گراس ٹائسن سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی اور جناب ٹائسن نے نوجوانوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خلائی شعبے میں ہندوستان کی تیز رفتار پیش رفت بشمول ہندوستان کی طرف سے شروع کئے جانے والے مختلف خلائی ریسرچ مشنوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم اور جناب ٹائسن نے ہندوستان کی نئی شروع کی گئی قومی خلائی پالیسی کے تحت نجی شعبے اور تعلیمی تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Talked space, science and related issues with @neiltyson. Highlighted steps India is taking to reform the space sector and draw more youngsters towards science as well as innovation. pic.twitter.com/aeOuXEjEau
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2023