وزیر اعظم جناب نریندر مودی  آج   بندر سیری بیگوان میں استنا نور ایمان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کابرونئی کے سلطان  حاجی حسن  البلقیہ نے گرم جوشی سے استقبال کیا ۔

وزیر اعظم نے برونئی کے سلطان کا مدعو کر نے کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ہندوستان کی اعلیٰ قیادت کو برونئی میں مدعو کیا جانا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ اعتماد کی عکاس ہے ۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان کا دورہ ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’کو مستحکم کرنے کیلئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔یہ اب اپنے دس برس مکمل کر چکا ہے دونوں لیڈروں نےوسیع شراکت داری کیلئے دوطرفہ تعلقات  کے ارتقاء کاخیرمقدم کیا ۔دونوں لیڈروں نے اپنی  دوطرفہ بات چیت  کے دوران بہت سے موضوعات جیسے دفاع ،تجارت وسرمایہ کاری ،غذائی تحفظ ، تعلیم ، توانائی ، خلائی ٹکنالوجی ، صحت ، صلاحیت سازی  ،ثقافت کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطے جیسے موضوعات پر تبادلہ ٔ خیال کیا ۔دونوں لیڈروں نےآئی سی ٹی ، فن ٹیک ، سائبر سیکورٹی ،جدید اور ابھرتی ٹکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی غیرہ کے   شعبے میں مشترکہ طور پر کام کرنےاور اسے بڑھانے  پر رضامندی کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم مودی  اور برونئی کے  بادشاہ نے علاقائی اور گلوبل مسائل  پر بھی  اپنے خیالات کا تبادلہ کیا ۔دونوں لیڈروں نے دہشت گردی  کی تمام شکلوں اور اس کی تصریحات کی مذمت کی  ۔دونوں لیڈروں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں مل کر کام کرنے اور آسیان –ہندوستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے  پر زور دیا ۔ برونئی کے سلطان نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے آسیان سینٹر کی میزبانی  میں برونئی دارالسلام کی کوششوں کیلئے ہندوستان کی مدد کی بھی تعریف کی۔

 

اس دوران دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اوربرونئی میں  نقل وحمل اور انفوکمیونیکیشن کے وزیر پینگران داتو شمہرے پینگران داتو مصطفی کے ذریعہ ٹیلی میٹری ، ٹریکنگ اور ٹیلی کمانڈ اسٹیشن برائے سٹیلائٹ اور  لانچ وہیکلز کے آپریشن میں امداد کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا۔

 

سلطان حاجی حسن البلقیہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ۔

 

دونوں لیڈروں کے درمیان  ہوئی بات چیت سےآج ہندوستان اور برونئی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا ۔وزیر اعظم نے برو نئی بادشاہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ وزیر اعظم کا برونئی کا تاریخی دورہ ‘انڈیا ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسفک وژن کو مزید فروغ ملے گا ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi