وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے شہر نیو یارک میں ٹیکنالوجی کے پیشرو ،ملک التجار اور ٹیسلا اِنک . اینڈ اسپیس ایکس کے سی ای او ؛ سی ٹی او کے مالک اور ٹوئیٹر کے چیئر مین ؛بورنگ کمپنی اور ایکس- کورپ کے بانی ، نیورا لنک اوراوپن اے آئی کے شریک بانی جناب ایلون مسک سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور کفایتی بنانے کی غرض سے جناب مسک کی کوششوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے جناب مسک کو برقی موبلیٹی اور تیزی سے بڑھتے تجارتی خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے بھارت میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔