وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکی  شہر نیویارک  میں ممتاز امریکی ماہرین تعلیم کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔  ان ماہرین تعلیم کا تعلق زراعت، مارکیٹنگ، انجینئرنگ، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں سے تھا۔

انہوں نے ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تحقیقی تعاون اور دو طرفہ تعلیمی تبادلے کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ماہرین تعلیم نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی مہارت کے متعلقہ شعبوں کے نقطہ نظر اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

تعامل میں حصہ لینے والے ماہرین تعلیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  •  محترمہ چندریکا ٹنڈن، چیئر آف بورڈ،این وائی یو  ٹنڈن سکول آف انجینئرنگ
  •  ڈاکٹر نیلی بینڈاپوڈی، پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی صدر
  •  ڈاکٹر پردیپ کھوسلہ، چانسلر، کیلیفورنیا یونیورسٹی، سان ڈیاگو
  •  ڈاکٹر ستیش ترپاٹھی، بفیلو یونیورسٹی کے صدر
  •  پروفیسر جگموہن راجو، مارکیٹنگ کے پروفیسر، وارٹن اسکول آف بزنس، یونیورسٹی آف پنسلوانیا
  •  ڈاکٹر مادھو وی راجن، ڈین، بوتھ اسکول آف بزنس، شکاگو یونیورسٹی
  •  پروفیسر رتن لال، ممتاز یونیورسٹی پروفیسر آف سوائل سائنس؛ ڈائریکٹر، سی ایف اے ای ایس رتن لال سینٹر فار کاربن مینجمنٹ اینڈ سیکوسٹریشن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی
  •  ڈاکٹر انوراگ میرل، کارڈیو ویسکولر میڈیسن کے منسلک پروفیسر،ا سٹین فورڈ یونیورسٹی اور فیکلٹی فیلو اور  سربراہ  برائے  ٹیکنالوجی انوویشن اینڈ امپیکٹ، سنٹر فار انوویشن اینڈ گلوبل ہیلتھ، اسٹین فورڈ یونیورسٹی ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جنوری 2025
January 04, 2025

Empowering by Transforming Lives: PM Modi’s Commitment to Delivery on Promises